مینگلور 27 اکتوبر (ایس او نیوز) مینگلور کے تھوکٹو میں پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثہ میں نیاشادی شدہ جوڑا حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثہ منگل کو تھوکٹو اوور بریج پراُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار لاری بائک سے ٹکراگئی۔
مرنے والے جوڑے کی شناخت پریا فرنانڈیز (26) اور اس کا شوہر ریان فرنانڈیز (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسی سال فروری میں یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، دونوں مینگلور کے فادر مُلر اسپتال میں ملازمت کرتے تھے اور اُلال کے بنگیرا لین میں واقع کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریان اور پریا بائک پر سوار اسپتال میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ تھوکٹو فلے اوور بریج سے اُلال کی طرف مڑنے کے دوران اچانک تھوکٹو فلے اوور سے آنے والی لاری ان کی بائک پر چڑھ گئی اور دونوں کوکئی میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ حادثے میں پریا نے موقع پر ہی دم توڑدیا البتہ شدید طور پر زخمی ریان نے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔