بھٹکل میں خودکشی کی ایک اور واردات؛ کنویں میں کود کر شادی شدہ خاتون نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2017, 3:51 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل ساگر روڈ پر جمعہ کی شام کو ایک شخص کے خودکشی کرنے کی واردات پیش آنے کے بعد رات قریب دس بجے ایک اور خودکشی کی واردات بھٹکل تعلقہ کے بیلکے دیہات سے موصول ہوئی ہے۔

بیلکے میں ایک شادی شدہ  خاتون کی لاش اُسی کی والدہ کے مکان سے منسلک کنویں میں پائی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا۔ خاتون کی شناخت وینا شیورام نائک (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وینا نائک کی شادی اسی سال فروری میں شرالی چتراپور کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی، البتہ ذرائع نے خبر دی ہے کہ وہ اپنے شوہر سے خوش نہیں تھی۔ گھروالوں کے مطابق وینا نائک  پندرہ روزقبل ہی اپنی والدہ کے مکان بیلکے آئی تھی، آج جمعہ شب قریب نو بجے اُس نے اچانک مکان کے کمپائونڈ میں واقع کنویں میں کود کرخودکشی کرلی۔ 

چونکہ بھٹکل میں گذشتہ ایک ہفتے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کنویں میں پانی بھرا ہوا تھا۔ 

فائر بریگیڈ کی مدد سے لاش کو رات قریب دس بجے باہر نکالا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر پولس عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لینے  کے بعدلاش کو سرکاری اسپتال لے جانے کا حکم دیا۔

ذرائع نے خبر دی ہے کہ وینا نائک بھٹکل کے ایک معروف پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت کرتی تھی۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...