نیوزی لینڈ: زلزلہ نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو بنایا عوامی توجہ کا مرکز

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2020, 5:24 PM | عالمی خبریں |

ویلنگٹن،26؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انتہائی پرسکون انداز میں ٹی وی میزبان Ryan Bridge کے پروگرام Newshub AM Show کرونا سے نمٹنے سے متعلق مباحثے کے دوران زلزلے کے جھٹکے شروع ہوئے اور کیمرے میں دکھائی دینے والی چیزیں حرکت کرنے لگیں۔ زلزے کی کیفیت میں وزیراعظم جیسنڈا نے ایک لمحے کے لیے بھی خود پر کسی قسم کے خوف یا پریشانی کے آثار ظاہرنہیں ہونے دیے بلکہ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہلکے پھلکے زلزلے آتے رہتے ہیں مگر ہمارے سامنے ملک کو درپیش بحران اس زلزلے سے زیادہ خطرناک ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ میں اس سے بھی بڑے بڑے زلزلے آتے رہتے ہیں جہاں ہر چیز ہل کر رہ جاتی ہے۔

شو کے میزبان نے بھی یقین دلایا کہ وہ محفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ بے فکر رہیں۔ میں ایک مضبوط عمارت میں ہوں یہاں کچھ نہیں ہوگا۔

زلزلے کے دوران پرسکون خوش گوار موڈ میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے ہی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ انٹرنیٹ پر شہریوں نے وزیراعظم کی بہادری اور ان کے جذبے کی تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روزنیوزی لینڈ میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز37 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ شمال مغرب میں واقعے لیوین شہر سے 30 کلومیٹر دور جزیرے میں آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔ اگرچہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن یہ 30 سیکنڈ سے زیادہ جاری رہا اور ویلنگٹن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویلنگٹن شہر کی ہنگامی سروزسز نے بتایا کہ ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ویلنگٹن پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اس نےشہر کی تمام ٹرینوں کو معطل کردیا تھا تاکہ انجینئرنے زلزلے کے نتیجے پٹریوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا لیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔