نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کوسوشیل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 11:37 AM | عالمی خبریں |

ویلنگٹن،23؍مارچ (ایس او نیوز؍ یو این آئی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشیل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی پولیس چھان بین کر رہی ہے ۔یہ اطلاع نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے دی ۔اخباری رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر اس سرخی کے ساتھ ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی ہے کہ اب آپ کی باری ہے۔پولیس کے مطابق یہ دھمکی آمیز پوسٹ48گھنٹے تک سوشیل میڈیا پر موجود رہا ۔مختلف لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعددھمکی دینے والے شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔ ایک دوسرے پوسٹ میں جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میں’’اگلی باری آپ کی‘‘لکھا ہوا تھا۔معطل کردہ اکاؤنٹ پر اسلام مخالف مواد اور نفرت انگیز سفید فام تقاریر موجود تھیں۔پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے ہیرالڈ کو بتایا کہ پولیس کو ٹوئٹر پر سامنے آنے والے تبصروں کا علم ہے اور چھان بین کی جارہی ہے ۔ ایک ٹوئٹر ترجمان نے کہا کہ چھان بین میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو کرائسٹ چرچ کی دومسجدوں میں دہشت گرد انہ حملے میں50لوگ مارے گئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔