نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے منہ سے چھینی جیت،کانپور ٹسٹ ڈرا
کانپور،29؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانپور ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کی خوشبو کے درمیان نیوزی لینڈ نے یہ ٹسٹ میچ ڈرا کرا لیا۔ نیوزی لینڈ کا اسکور 95 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 155 رن رہا۔ اعجاز پٹیل 11 گیندوں میں دو اور رچن رویندر 85 گیندوں پر 14 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ کانپور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 284 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اس کے جواب میں 178 رنوں پر 7 وکٹ گنوا دیئے ہیں۔
کیوی کپتان کین ولیمسن بھی آوٹ ہوچکے ہیں۔ ہندوستان کے لئے آف اسپنر روی چندرن اشون نے تین اور رویندر جڈیجہ نے دو وکٹ لے لئے ہیں۔ اکشر پٹیل اور امیش یادو نے ایک ایک وکٹ لئے ہیں۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات (25 مئی) سے پہلا ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے میچ کی پہلی اننگ میں 345 رن بنائے۔ اس کے بعد گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 296 رنوں پر سمیٹ دیا۔ اس طرح ہندوستان کو پہلی اننگ میں 49 رنوں کی لیڈ ملی۔ ہندوستان نے دوسری اننگ 7 وکٹ پر 234 رن بناکر ڈکلیئر کی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 284 رنوں کا ہدف ملا۔
اس نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کے چوتھے دن محض 4 رنوں پر ایک وکٹ گنوا دیا تھا۔ نیوزی لینڈ پیر کو اسی اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دھیمی ہوچکی پچ پر کیوی اوپنر ٹام لیتھم اور نائٹ واچ مین ولیم سمرول نے بہترین بلے بازی کی۔ ان دونوں نے پانچویں دن پہلے سیشن میں ہندوستان کو ایک بھی وکٹ نہیں لینے دیا۔ نیوزی لینڈ نے دن کے پہلے سیشن میں 75 رن بنائے۔ جب سیشن ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ پر 79 رن تھا۔
نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں دن دوسرے سیشن میں بھی امید سے بہتر کھیل دکھایا، لیکن وہ ہندوستان کو تین وکٹ لینے سے نہ روک سکا۔ ہندوستان نے اس سیشن کی پہلی ہی گیند پر ولیم سمرول (36) کو آوٹ کیا۔ اگلے 19 اوور تک ہندوستان کو وکٹ کا انتظار کرنا پڑا، لیکن 55 ویں اوور میں آر اشون نے جیسی ہی لاتھم (52) کو بولڈ کیا، وہ گیٹ کھل گیا، جس سے جیت کا راستہ جاتا تھا۔ ٹی بریک سے ٹھیک پہلے رویندر جڈیجہ نے راس ٹیلر (02) کو آوٹ کرکے جیت کی امید کو پر لگا دیئے۔ ٹی بریک کے وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 4 وکٹ پر 125 رن تھا۔