نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی موت

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2020, 9:39 PM | عالمی خبریں |

ویلنگٹن،29؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے اتوار کو یومیہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ آئی لینڈ کے ویسٹ کوسٹ علاقے کے گریماؤتھ اسپتال میں اتوار کی صبح خاتون کا انتقال ہو گیا۔ انہیں جمعہ کی صبح کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا تھا۔

بلوم فیلڈ نے بتایا کہ بزرگ خاتون میں سب سے پہلے انفلوئنزا کا پتہ چلا تھا۔ اس کے ساتھ انفلوئنزا کے مریض کی طرح سلوک کیا گیا تھا اور طبی عملہ انفلوئنزا سے بچنے کے لئے مناسب حفاظتی سامان گیئر پہنے ہوئے تھے، جس کے بعد 21 ملازمین کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے جومتوفیہ مریض کے قریبی رابطے میں تھے۔

نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 60 نئے کیس سامنے آئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 514 ہو گئی ہے۔ کل نو افراد اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے ایک آئی سی یو میں ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اس بیماری کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں اور ایک شخص کی موت کے بعد سے یہ اقدام اور ضروری ہو گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری رہ سکتی ہے۔ آرڈرن نے کہا، ”موجودہ اقدامات کے باوجود ہم اور لوگوں کو بیمار ہوتے دیکھ سکتے ہیں کیونکہ انفیکشن کی علامات سامنے آنے میں وقت لگتا ہے“۔ انہوں نے چین کو توڑنے کے لئے گھر میں رہنے کی اہمیت کو پھر دوہرایا۔ انہوں نے کہا ”ہر کوئی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے“۔

نیوزی لینڈ نے بدھ سے قومی ایمرجنسی اور ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ’سوشل ٹرانسمیشن‘ کو کنٹرول کرنے کے لئے گھر میں ہی رہیں۔ نیوزی لینڈ نے 19 مارچ سے اپنی سرحدوں کو غیر ملکی شہریوں کے لئے بند کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...