نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2020, 1:10 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ویلنگٹن،28؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیوزی لینڈ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کیسز کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے اور 27 اپریل کو نیوزی لینڈ میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ میں مہلک وائرس سے اب تک 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1469 ہے اور 1180 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے منگل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا بھی اعلان کیا جس کے بعد مخصوص کاروبار، تعلیم اور صحت کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم معیشت کو کھول رہے لیکن عوام کی سماجی زندگی کو نہیں کھول رہے۔

دوسری جانب حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہونے کا مطلب ہرگز نہیں کہ مہلک وائرس کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد بھی نیوزی لینڈ میں آج مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ایک مصدقہ اور 4 مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ صرف چین اب تک مہلک وائرس کو شکست سے دوچار کرسکا ہے اور وبا کے مرکز ووہان میں بھی کوئی مریض موجود نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

امیتابھ-ابھیشیک کے بعد ایشوریہ اور بیٹی ارادھیہ بھی کورونا سے متاثر

ملک میں لگاتار پھیل رہے کرونا وائرس کی زد میں اب بالی وڈ بھی آ چکا ہے۔ ہفتہ کی رات امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد لوگ ان کے خاندان کے تئیں فکرمندی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کرناٹکا کے وزیر سی ٹی روی سمیت معروف فلم ایکٹر امیتابھ بچن کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو

کرناٹک میں کورونا کا پھیلاو اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ اس سے کوئی  محفوظ نظر نہیں آرہا ہے۔ آج  کرناٹکا ٹورسم منسٹر سی ٹی روی کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی  ہے، وہ کرناٹک کے پہلے وزیر ہیں جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے حالانکہ لوک سبھا ایم پی سومالتا امبریش، ایم ایل ...

بھٹکل شمس اسکول کا میٹرک میں شاندار پرفارمینس، چوتھی مرتبہ لگاتار صد فیصد نتائج

تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول (آئی سی ایس ای) کے میٹرک امتحان میں  پھر ایک بار شمس نے شاندار تعلیمی پرفارمینس پیش کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ لگاتار صد فیصد نتائج دینے میں کامیاب رہا ہے۔ 

گرین ویلی نیشنل اسکول شیرور کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ ہنوز جاری،ICSE میں پھرسو فیصد نتائج

پڑوسی علاقہ شیرور کے گرین  ویلی نیشنل اسکول نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاندار تعلیمی کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس بار بھی آئی سی ایس ای(ICSE)  گریڈ X میں  پھر ایک بار صد فیصد کامیابی درج کرتے ہوئے نہ صرف پورے اُڈپی ضلع بلکہ پورے کرناٹک میں اپنے اسکول سمیت علاقہ ...