بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ اننگز سے جیتا

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2022, 10:54 PM | اسپورٹس |

کرائسٹ چرچ،11؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کائل جیمیسن (82 رن پر 4 وکٹ) اور نیل ویگنر (77 رن پر 3 وکٹ) کی مدد سے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن منگل کو اننگز اور 117 رن سے ہراکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹ پر 521 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ بنگلہ دیش ٹیم کل اپنی پہلی اننگز میں 41.2 اوورز میں 126 رنز پر سمٹ گئی۔ بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 395 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد آج فالو آن کھیلنے پر مجبور ہوئی، کیونکہ اس کی دوسری اننگز 79.3 اوورز میں 278 رنز پر سمٹ گئی۔

پہلا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے ہارنے والے نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی اور تین دن کے اندر ہی میچ برابر کر دیا۔ ڈبل سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کو پلیئر آف دی میچ اور ڈیون کونوے کوپلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن کمار داس نے یک طرفہ جدوجہد کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ لٹن داس نے 114 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ آٹھویں بلے باز کے طور پر جیمیسن نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرایا۔ کپتان مومن الحق نے 63 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے، جبکہ نور الحسن نے 54 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

اوپنر شادمان اسلام نے 21 اور محمد نعیم نے 24 رنز بنائے۔ نجم الحسین شانتو نے 29 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے بنگلہ دیش کی اننگز کی آخری وکٹ لے کر اپنے ٹسٹ کریئر کو الوداع کہہ دیا۔ نیوزی لینڈ کے لیے جیمیسن نے 18 اوور میں 82 رن دے کر چار وکٹ اور ویگنر نے 22 اوورز میں 77 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤدی، ڈیرل مچل اور راس ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے طلائی تمغہ جیتا تو نیرج چوپڑا نے کہا ’آل دی بیسٹ‘

جیولن  تھرو کے دو بہترین کھلاڑی نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم آپس میں بہترین دوست بھی ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا اور پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم ایک دوسرے کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز 2022: سندھو کے بعد لکشیہ سین نے بھی کیا کمال، حاصل کیا طلائی تمغہ

ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمز میں شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ویٹ لفٹنگ، کشتی کے بعد اب ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹارس نے کمال کر دیا۔ پی وی سندھو کے بعد بیڈمنٹن اسٹار لکشیہ سین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے بیڈمنٹن سنگلز فائنل میں ملیشیا کے تجے ینگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 : نکہت زرین اور شرت کمل ہوں گے اختتامی تقریب میں ہندوستانی پرچم بردار

انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے جا رہے 22ویں کامن ویلتھ گیمز کا آج یعنی 8 اگست کو آخری دن ہے۔ آج ہی ان کھیلوں کا اختتام ہو جائے گا اور اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس اختتامی تقریب میں ایک بار پھر سبھی ممالک کے نئے پرچم بردار دکھائی دیں گے۔

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ٹی20 میں بھی شکست دی ، سیریز پر1-4 سے قبضہ

 ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پانچواں ٹی20 میچ اتوار کو 88 رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا۔ اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا نے 5 میچوں کی ٹی20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کیا۔ فلوریڈا کے لاڈرہل میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر  188 رن بنائے۔

کامن ویلتھ گیمز: ہندوستان نے ایک دن میں جیتے 5 طلائی، 4 نقرئی اور 6 کانسے، اب تک 55 تمغے حاصل

  برطانیہ کے برمنگھم میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری ہے۔ کھیلوں کے دسویں دن (اتوار کے روز) 7 اگست کو ہندوستان نے 15 تمغے اپنے نام کئے۔ اس میں 5 گولڈ، 4 سلور اور 6 برونز میڈل شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں ...