کوہلی کے200ویں یک روزہ میں شاندار سنچری رائیگاں،لاتھم کی سنچری سے نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 6وکٹ سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 12:17 PM | اسپورٹس |

ممبئی،22؍اکتوبر(یو این آئی)ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے200ویں ونڈے میچ میں شاندار سنچری کے باوجود یہاں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو6وکٹ سے شکست دیدی۔ جیت کے لئے281رن کا پیچھا کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے محتاط انداز سے اننگز کاآغاز کیا، مارٹن گپتل32اور منرو28؍رن ہی بناسکے اور ابتدائی3وکٹ جلد ہی کرگئے لیکن بعدمیں چوتھے وکٹ کی ساجئیداری میں ٹام لاتھم اور راس ٹیلر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کی جانب لے گئے۔ لاتھم نے95گیندوں پر100مکمل کئے جبکہ راس ٹیلرنے بھی 95رن بنائے اور آؤٹ ہوگئے، دونوں کے درمیان200سے زائد رن کی پارٹنرشپ رہی اس طرح نیوزی لینڈ نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر چھکامارکر284رن بنائے، اس سے قبل ہندوستانی رن مشین اور کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنے 200 ویں ون ڈے کا جشن اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر منایا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 31 ویں سنچری کے ساتھ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ویراٹ ون ڈے کرکٹ میں 200 میچ کھیلنے والے ہندوستان کے 13 ویں بلے باز ہیں۔انہوں نے اس کامیابی کا جشن 125 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار 121 رن بنا کر منایا۔ویراٹ 200 ون ڈے میں اب 31 سنچری بنا چکے ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کے پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی 375 میچوں میں 30 سنچری ہیں۔ہندوستانی کپتان سے آگے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر ہیں جنہوں نے 463 میچوں میں 49 سنچری بنائی ہیں۔ویراٹ بھی ایسے ہندوستانی کپتان بن چکے ہیں، جنہوں نے کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ان کے اس سال 1318 رن ہو چکے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان محمد اظھرالدین اور سوربھ گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اظہر نے 1998 میں 1268 رن بنائے تھے جبکہ گنگولی نے سال 2000 میں 1223 رن بنائے تھے ۔ویراٹ سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں میں سریش رینا (223)، کپل دیو (225)، جوگل سری ناتھ (229)، ہربھجن سنگھ (234)، وریندر سہواگ (241)، انل کمبلے (269)، یوراج سنگھ(301)، مہندر سنگھ دھونی(304)، سوربھ گانگولی (308)، محمد اظہرالدین (334)، راہل دراوڑ (340)اور سچن تندولکر (463)ہیں ۔ ویراٹ کی 31 ویں سنچری ، ہندوستان کا 280رن کا ہمالیائی اسکورممبئی، 22 اکتوبر (یو این آئی) کپتان ویراٹ کوہلی (121)کی 31 ویں سنچری کے دم پر ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں اتوار کو خراب آغاز سے نکلتے ہوئے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 280رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے ویراٹ نے 125گیندوں پر 121 رن میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ انہوں نے ایک سنچری کے ساتھ اپنے 200 ویں میچ کا جشن منایا ویراٹ نے اپنی 31ویں سنچری سے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (30) کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں سچن تندولکر (49) کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گئے ۔ہندوستانی کپتان نے اپنی ٹیم کو دو وکٹ پر 29رن کی نازک صورتحال سے نکالا۔ویراٹ جب آخری اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہوئے تب وہ 121رن بنا چکے تھے اور ہندوستان کا اسکور 270رن تک پہنچ چکا تھا۔ویراٹ کو دنیش کارتک (37)، مہندر سنگھ دھونی (25)، ہاردک پانڈیا (16)اور بھونیشور کمار (26) نے اچھا تعاون دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 35رن پر چار وکٹ اور ٹم ساؤتھی نے 73رن پر تین وکٹ لئے ۔مچل سیٹنر نے 41رن پر ایک وکٹ حاصل کی۔ویراٹ نے اپنی 31ویں سنچری کو ایک رن کے ساتھ مکمل کیا۔ ویراٹ کی سنچری مکمل کرتے ہی ڈریسنگ روم میں کوچ روی شاستری سمیت تمام ہندوستانی کھلاڑیوں اور کمنٹری باکس میں سنیل گواسکر اور وی وی ایس لکشمن جیسے سرکردہ کھلاڑیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے ان کی اس اننگز کا خیر مقدم کیا۔اننگز کے آغاز میں، بولٹ نے ہندوستان کو دو جھٹکے دئے ۔ انہوں نے پہلے شکھر دھون کو ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ کرایا اور پھر روہت شرما کو بولڈ کر دیا۔دھون نے نو رن اور روہت نے دو چھکوں کی مدد سے 20رن بنائے ۔کیدار جادھو سیٹنر کی گیند پر 12رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ہندوستان کا تیسرا وکٹ 71رن پر گرا۔

ویراٹ نے اس میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کئے گئے کارتک کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 73 رن کی اہم شراکت کی۔کارتک نے اپنی واپسی کو بامعنی کرتے ہوئے 47گیندوں پر 37رن میں چار چوکے لگائے ۔ویراٹ نے دھونی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 57رن بھی بنائے ۔ دھونی نے 42 گیندوں پر 25رن کی اننگز میں دو چوکے لگائے ۔ کپتان نے پانڈیا کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 37 رن اور بھونیشور کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 32رن جوڑے ۔پانڈیا نے اپنی اننگز میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 16رن جبکہ بھونیشور نے اپنی دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 15 گیندوں میں 26 رن بنائے ۔بولٹ نے دھونی اور پانڈیا کو آؤٹ کیا، جبکہ ساؤدی نے ویراٹ، کارتک اور بھونیشور کی وکٹیں حاصل کیں۔بولٹ نے 35 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیں اور مہمان بولر نے ہندوستانی زمین پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...