مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کے لئے مودی حکومت اور بی جے پی پر کڑی تنقید۔۔۔ نیویارک ٹائمز کا اداریہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2017, 4:22 AM | اسپیشل رپورٹس | مہمان اداریہ |

مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ بیف کے نام پر ہجوم کے ہاتھوں سر زد ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نیو یارک ٹائمز نے17جولائی کو جو اداریہ تحریر کیاہے اس کا ترجمہ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:

سال 2014 بھاری اکثریت کے ساتھ نریندر مودی نے بحیثیت وزیر اعظم جو جیت حاصل کی تھی اس کے پیچھے ان کے وہ وعدے تھے جس میں ملک کے معاشی ذرائع کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ایک روشن مستقبل تعمیر کرنے کی بات کی گئی تھی اور انہوں نے بی جے پی کے ہندو قومیت پرستی کے نظریے سے اپنی وابستگی کو کمزور کرکے دکھایا تھا۔

لیکن مسٹر مودی کی قیادت میں(ملک کی) ترقی کی رفتار کم ہوگئی ہے۔نوکریوں کا وعدہ حقیقت میں بدل نہیں پایا ہے۔اور جو کچھ کھل کر سامنے آیا ہے وہ زہرناک عدم رواداری ہے جو ایک سیکیولر ملک کی ان بنیادوں کو ہلاکر رکھنے والی ہے جو کہ اس ملک کے بانیوں کا تخیل ہے۔

جب سے مسٹرمودی نے اقتدار سنبھالا ہے تب سے بیف کھانے والے یا ہندوؤں کی جانب سے مقدس مانے جانے والے جانورگائے کا احترام نہ کرنے والوں پر ہجوم کے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اس میں زیادہ تر مرنے والے مسلمان ہیں۔ مسٹر مودی نے گزشتہ مہینے ہندوستانی حکومت کی طرف سے مذبح کے لئے گائیں فروخت کرنے پر پابندی جسے سپریم کورٹ نے معطل کردیا ہے، لگانے کے کچھ ہی دنوں بعد (انسانوں کو) قتل کیے جانے کے خلاف بیان دیا تھا۔ (مویشیوں کی فروخت پر) ایک ایسی پابندی جو ثقافتی رسوائی کا باعث ہے، وہ سب سے زیادہ مسلمانوں اور کم ذات کے ہندوؤں کے لئے مصائب کا سبب بن جاتی جو کہ روایتی طور پر گوشت اور چمڑے کے کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں۔

اس سے مسٹر مودی کے ملازمتیں، معاشی ترقی اور بر آمدات کو بڑھاوا دینے کی مفروضہ ترجیحات کو بھی دھچکا لگتا ہے۔ 16بلین ڈالر کی اس انڈسٹری سے لاکھو ں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے اور گزشتہ سال(اس انڈسٹری سے) 4بلین ڈالر کی ایکسپورٹ آمدنی ہوئی ہے۔

زیادہ پریشان کن تو ان کی پارٹی کی طرف سے ایک جنگجو سادھویوگی آدتیہ ناتھ کو ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی اوربڑی تعداد میں مرکزی لیڈر شپ کے لئے افراد فراہم کرنے والی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نامزد کرنے کا فیصلہ تھا۔مسٹر آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے بارے میں کہاتھا:"دو پاؤں والے جانوروں کی فصل جسے ہمیں روکنا ہی ہوگا ۔"اور ایک ریالی کے دوران چیختے ہوئے کہا تھاکہ "ہم سب ایک مذہبی جنگ(دھرم یدھ) کی تیاری کررہے ہیں!"

اس صورتحال سے تجزیہ نگار نیرج چودھری کو یہ تبصرہ کرنا پڑا: "ہندوستان دائیں بازو (مذہبی شدت پسندی) کی طرف جارہاہے۔کیا ہندوستان مزید دائیں طرف آگے بڑھتا ہے اور مودی اعتدال پسند(ماڈریٹ) نظر آنے لگتے ہیں، میرے خیال میں یہ(آنے والا) وقت ہی بتانے والا ہے۔ منگل کے دن ہندوستان کے فلم سنسر بورڈنے جس کی قیادت بی جے پی کے ایک جغادری لیڈر کررہے ہیں، بظاہر مودی کو تحفظ دینے اور پارٹی کو تنقید سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ دیا کہ ہندوستان کے مایہ  نازسپوت اور نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین پر بنی ڈاکیومنٹری فلم سے "گائے"، "ہندو انڈیا،"ہندتوا ویو آف انڈیا" مطلب ہندو نیشنلزم اور "گجرات " جہاں مودی وزیر اعظم رہتے ہوئے 2002 میں بھیانک مسلم مخالف فسادات ہوئے تھے، جیسے الفاظ جب تک نکالے نہیں جائیں گے تب تک اسے عوامی نمائش کے لئے پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ ہندو جنونیوں کی طرف سے ایک مضحکہ خیز اقدام لگ سکتا ہے۔ اگرچہ کہ یہ مودی کے انڈیامیں ہونے والے دیگر معاملات جیسا نہ ہو، اور اس کے اثرات (دیگر اقدامات کی طرح) ہندوستان کی جمہوریت کے لئے کپکپی طاری کرنے والے نہ ہوں۔لیکن یہی وہ مقام ہے مودی نے جہاں ملک کو لاکھڑا کیا ہے جو (اس بار) 15اگست کو اپنی آزادی کے سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے۔

(مہمان اداریہ کے اس کالم میں دوسرے اخبارات کے ادارئے اوراُن کے خیالات کو پیش کیا جاتا ہے ،  جس کا ساحل آن لائن کے ادارئے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

کارپوریٹ گھرانوں اور ہندوتوا کا ’سازشی گٹھ جوڑ‘، مودی حکومت میں ’کھیل‘ کے سبھی اصول منہدم!

فاشسٹ عناصر ہمارے جدید سماج میں رہتے ہیں، لیکن عموماً وہ بہت ہی چھوٹے طبقہ کے طور پر حاشیے پر پڑے رہتے ہیں۔ وہ مین اسٹریم میں تبھی آ پاتے ہیں جب انھیں اجارہ داری والی پونجی کی مدد ملے کیونکہ اسی سے ان عناصر کو اچھا خاصہ پیسہ اور میڈیا کوریج مل پاتا ہے۔ یہ مدد کب ملتی ہے؟ تب، جب ...

مسلم تھنک ٹینک: قوم مسلم کی ایک اہم ترین ضرورت ۔۔۔ از: سیف الرحمن

آج جب کہ پوری دنیا و اقوام عالم ترقی کے منازل طے کر رہی ہیں اور پوری دنیا میں آگے بڑھنے کی مقابلہ آرائی جاری ہے جِس میں ہمارا مُلک ہندوستان بھی شامل ہے ، تو وہیں ملک کر اندر بھی موجود الگ الگ طبقات میں یہ دوڑ دیکھنے کو مل رہی ہے

عالمی کپ فٹبال میں ارجنٹینا کی شاندار جیت پر ہندی روزنامہ ہندوستان کا اداریہ

کھیلوں کے ایک سب سے مہنگے مقابلے کا اختتام ارجینٹینا  کی جیت کے ساتھ ہونا بہت خوش آئندہ اور باعث تحریک ہے۔ عام طور پر فٹبال کے میدان میں یوروپی ملکوں کا دبدبہ دیکھا گیا ہے لیکن بیس برس بعد ایک جنوبی امریکی ملک کی جیت حقیقت میں فٹبال کی جیت ہے۔

ہر معاملے میں دوہرا معیار ملک کے لیے خطرناک ۔۔۔۔ منصف (حیدرآباد) کا اداریہ

سپریم کورٹ کے حالیہ متنازعہ فیصلے کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی سرگرمیوں میں مزید شدت پیدا ہوگئی ۔ مرکزی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں ینگ انڈیا کے  دفاتر کو مہر بند کردیا۔  دہلی  پولیس نے کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس کو عملاً  پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ راہول اور ...

نوپور تنازع: آخر مسلمان جوابی غلطیاں کیوں کر رہے ہیں؟۔۔۔۔تحریر:قمر وحید نقوی

دو ہفتے بعد نوپور شرما کے تبصرے کے تنازع پر ہندوستانی مسلمانوں کے ایک طبقے نے جس غصے کا اظہار کیا ہے وہ بالکل مضحکہ خیز اور سیاسی حماقت کا ثبوت ہے۔ اتنے دنوں بعد ان کا غصہ کیوں بھڑکا؟ کیا ان کے پاس اس سوال کا کوئی منطقی جواب ہے؟

تقسیم کی  کوششوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی و خیرسگالی پر زوردینا ضروری : ملک کے موجودہ حالات پر کنڑا روزنامہ ’پرجاوانی ‘ کا اداریہ

ملک کے مختلف مقامات پر عبادت گاہوں کے متعلق جو  تنازعات پیدا کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں و ہ دراصل سماجی اور سیاسی تقسیم کا مقصد رکھتی ہیں۔ ایسی کوششوں کے پیچھے معاشرے میں ہنگامہ خیزی پیدا کرنے کامقصدکارفرما ہےتو ملک کے سکیولرنظام کو کمزور کرنے کا مقصد بھی اس میں شامل ہے۔