نئے سال کا جشن: ممبئی میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے 455 کیس درج 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd January 2019, 1:03 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئے سال کے پہلے دن کی صبح تک ممبئی پولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے کم از کم 455 معاملے درج کئے ہیں۔ایک افسر نے منگل کو یہ معلومات دی۔ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی رپورٹ کے مطابق، صبح چھ بجے تک کم از کم 455 گاڑی ڈرائیوروں کو نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔افسر نے بتایا کہ نشہ میں گاڑی چلانے کی وجہ سے ان کاچالان کیا گیا اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کر لیے گئے۔2019 کی آمد پر شہر میں ہونے والے پروگرام کے لئے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے واقعات کو روکنے کے لئے مختلف جگہوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔افسر نے بتایا کہ 31 دسمبر کی درمیانی شب تک پولیس نے 1,533ڈرائیوروں کو پکڑا تھا، جن میں 76 لوگوں کو نشے میں مدہوش پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے سال کی صبح تک کم از کم 455 ڈرائیوروں کو تفتیش کے دوران شراب کے نشے میں پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ان کے خلاف آگے کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...