بنگلورو میں ویکسین کے دونوں ٹیکے لینے والوں کو ہی داخلہ کی اجازت ، کووڈ ضوابط کے خلاف ورزی پر سخت کارروائی،مالس،شاپنگ اور کمرشیل کامپلکس کے مالکان کو بی بی ایم پی کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 7؍دسمبر(ایس او  نیوز)بنگلورو  شہر میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے معا ملات کا پتا لگنے کے بعد ریاستی حکومت اور بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے احتیاطی اقدامات کئے ہیں جس  کے پیش نظر شہر کے تمام کمرشیل کامپلکس،مالس،سنیما گھروں اور عوامی تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے ضروری ہے کہ انہوں نے  کووڈ کے دونوں ٹیکے لے چکے ہوں،اس کے بغیر مذکورہ مقامات پر داخلہ کی اجازات نہیں رہے گی۔

اس سلسلہ میں بی بی ایم پی نے احکامات جاری کئے ہیں  اور مذکورہ مقامات کے مالکان کو ضوابط پر عمل کرنے کی سخت تاکید کر تے ہو ئے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ریاستی حکومت نے احکامات جاری کر تے ہو ئے واضح طور پر بتا یا ہے کہ دونوں ڈوز لے چکے افراد کو ہی متعلقہ مقا مات پر داخلہ کی اجازت دی جا ئے۔ اس کے علاوہ بیرونی ممالک سے شہر پہنچنے والے مسافروں کی لاز می طور پر جانچ کر تے ہو ئے ان کا کووڈ ٹسٹ کیا جائے۔

بی بی ایم پی نے سرکاری احکامات پر فوری عمل کر تے ہو ئے عوامی بھیڑ بھاڑ والے علاقے،مالس، شاپنگ کامپلکس سمیت کمر شیل کامپلکس میں کام کرنے والے ملاز مین کو لاز می طور پر دونوں ڈوز لینے کی شرط رکھی ہے۔اس کے بغیرداخلہ نہ دینے کی سخت ہدایت دی ہے۔

کل بیٹ رائن پورہ مارکیٹ میں ماسک کا استعمال نہ کر تے ہوئے کووڈ ضوابط کے خلاف ورزی کرنے والے افراد پر بی بی ایم پی مارشلز نے جرمانہ عائد کیا۔ مارشلز کے اس اقدام کے خلاف مقامی افراد نے ناراضگی کااظہار کر تے ہو ئے اس کی مخالفت کی۔چند افرادنے  جرمانہ ادانہ کرنے کی ضد بھی کرنے لگے جس کی وجہ سے مارشلز کے ساتھ لفظی جھڑپ  ہو ئی۔اس طرح کے واقعات شہر میں ہر دن پیش آرہے ہیں۔اس کو مدنظر رکھ کر بی بی ایم پی نے کووڈ ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔

کمرشیل کامپلکس،مالس،بھیڑ بھاڑ والے علاقوں پر بی بی ایم پی مارشلز اور محکمہ  صحت کے افسران چھاپہ مار کر کووڈ ضوابط کے خلاف ورزی کرنے پر مزکورہ تجارتی مراکز کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بی بی ایم پی نے انتباہ  دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔