ابو ظہبی میں ایک سڑک آنجہانی یاک شیراک کے نام سے موسوم

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2019, 6:39 PM | خلیجی خبریں |

ابو ظہبی 12 نومبر (آئی این ایس انڈیا) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں پیر کو یورپ اور خلیجی ریاستوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے اور فرانس کے آنجہانی صدر یاک شیراک کی خدمات کے اعتراف میں ایک سڑک ’یاک شیراک‘کے نام موسوم کی گئی ہے۔ابو ظہبی کے الوور میوزیم میں سڑک کو سابق فرانسیسی صدر کے نام موسوم کرنے کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اماراتی حکام، فرانسیسی عہدیدار، مختلف ممالک کے سفیر اور آنجہانی یاک شیراک کی صاجب زادی کلوڈ نے بھی شرکت کی۔الوور میوزم کے باہر ایک بڑا بوڑد آویزا گیا تھا جس میں ’شاہرا یاک شیراک‘ کے الفاظ درج تھے۔ سڑک کے آغاز اور اختتام پر بھی اس طرح کے گائیڈ بوڈ لگائے گئے ہیں۔ یہ سڑک ابو ظہبی میں جزیرہ السعدیات میں واقع ہے۔میوزیم کے اندر ایک مختصر تقریب میں، متحدہ عرب امارات کے بانی الشیخ زید بن سلطان النہیان کے ساتھ یاک شیراک کی تصاویر کو داخلی راہداری میں رکھا گیا جب کہ اطراف کی دیواروں پر بھی سامق اماراتی اور فرانسیسی عہدیداروں کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔اس موقعے پر فرانس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر علی عبداللہ الاحمد نے کہا کہ’یاک شیراک‘ کی یہ یادگار متحدہ عرب امارات کے مرکز میں ہمیشہ قائم رہے گی۔سابق فرانسیسی صدر جنھوں نے کئی دہائیوں تک فرانسیسی سیاست میں نمایاں خدمات انجام دیں ستمبر میں 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔یاک شیراک نے سنہ 1995سے سنہ2007تک صدارت کا عہدہ سنبھالا اورایلیزیہ محل میں 12 سال گزارے۔ وہ اپنے سوشلسٹ پیش رو فرانکوئس میتران کے بعد سب سے زیادہ طویل عرصے تک فرانسیسی صدر رہے۔یاک شیراک حالیہ برسوں میں شاذ و نادر ہی عوام میں سامنے آئے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں بیماریوں نے گھیر لیا تھا۔چیراک کی بیٹی کلوڈ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مْجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ امارات کے ساتھ ہمارے ملک مضبوط تعلقات گہری دوستی اور باہمی احترام کا رشتہ ہے۔آنجہانی شیراک کے دور سے متحدہ عرب امارات اور فرانس نے دفاع، سیاست، تجارت اور ثقافت میں مضبوط روابط برقرار رکھے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...