ساحلی پٹی کے عوام کو سہولت دینے والی نئی ٹرین کو افسران کی طرف سے ریڈ سگنل :نئی ٹرین  بہت جلد پٹری پر دوڑے گی ؛وزیر ریلوے سریش انگڑی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2020, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:25؍فروری(ایس اؤ نیوز)ساحلی پٹی کے عوام کو سہولت دینے والی ’بنگلورو۔ کاروار۔ واسکو ‘ٹرین کا اعلان کئے ہوئے کئی دن  بیتنے کے باوجود  افسران کی طرف سے ابھی تک سرخ بتی جلائے رکھنے پر ٹرین پٹری پر نہیں دوڑ ی ہے۔ افسران کے رویہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے مرکزی ریلوے وزیر برائے ریاست سریش انگڑی نے کہاکہ مجوزہ ٹرین بہت جلد پٹری پر دوڑنے کی جانکاری دی۔

وزیر موصوف نے کہاکہ عوام کو سہولت دینے کے لئے بنگلورو سے کاروار ہوتے ہوئے واسکو تک نئی ٹرین شروع کرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔ لیکن کونکن ریلوے لائن پر مجوزہ ٹرین کو دوڑنے کے لئے کونکن ریلوے نگم  اجازت نہیں دئیے جانے  کو وزیر انگڑی نے سنجیدگی سےلینےکی با ت کہی اور بتایا کہ اسی مارچ 2کے بعد دہلی میں میٹنگ کرتے ہوئے متعلقہ ٹرین کو ہری جھنڈی دینے کی خوش خبری دی۔

سریش انگڑی نے بتایا کہ ہمارا منشاء و مقصد یہی ہے کہ ملک کے عوام کے لئے جو بھی سہولت مل سکتی ہے وہ سب مہیا کریں۔ افسران کنوئیں کے مینڈک کی طرح کام نہ کریں بلکہ سرکاری افسران ملک کو ، ملک کے عوام کو جوضرورت ہے ، جو سہولت چاہئے اس کے مطابق کام کرنےکی بات کہی۔

نئی مجوزہ ٹرین کو کونکن ریلوے سدراہ : ساحلی پٹی کے ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمان اور ریلوے ہوراٹ سمیتی کی مسلسل کوششوں کے نتیجےمیں بنگلورو۔ کاروار۔ واسکو ٹرین کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن کونکن ریلوے نگم نے اجازت نہیں دینے کی وجہ سے ابھی تک نئی ٹرین شروع ہونا ممکن نہیں ہوپایا ہے۔

سوچ بچار کے بغیر ٹرین کا اعلان : کونکن ریلوے نگم کے سی ایم ڈی سنجئے گپتا نے نئی ٹرین کے متعلق جاری بحث پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر میں کوئی دوسرا آدمی کرسی پر بیٹھتا ہے تو کیا اس کو موقع دینا ممکن ہے؟ ۔ ہمارے ساتھ کوئی سوچ بچار، گفتگو نہ کرتےہوئے ہماری لائن پر ٹرین کے آغاز کا اعلان کیا جاتاہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں ؟ ۔ریلوے لائن کی قوت میں اضافہ ہونا ہے۔ چیف کمشنر آف ریلوے سیفٹی کے ٹیبل پر ریلوے لائن کی قوت بڑھانے کی عرضی موجود ہے۔ اس سلسلےمیں کارروائی کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...