ریاست کے ملناڈ علاقوں کیلئے نئی سیاحتی پالیسی کا آغاز عنقریب : سی ٹی روی
بنگلورو، 3؍اگست (ایس او نیوز ) بی جے پی کے رکن اسمبلی و پارٹی کے اہم عہدیدار سی ٹی روی نے بتایا ہے کہ ریاست کے ملناڈ علاقہ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ریاستی حکومت اب ایک نئی سیاحتی پالیسی مرتب کرنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملناڈ علاقہ خصوصاً چکمگلورو ، ہاسن اور شیموگہ ضلع سیاحوں کی کثیر تعداد اور ان علاقوں کا رخ کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں اضلاع کے دپٹی کمشنرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ان سے مشورہ حاصل کرنے کے بعد نئی سیاحتی پالیسی مرتب کی جانے والی ہے۔
سی ٹی روی نے کہا ہے کہ پارٹی نے انہیں اہم عہدہ قومی سطح پر فراہم کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان سے انہوں نے مطالبہ کی ہے کہ چکمگلورو ضلع سے بھی وزارت میں کسی اہل ایم ایل اے کو کابینہ میں وزارت دی جائے۔
یادرہے کہ بی ایس یڈیورپا کے استعفیٰ دئے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدہ کیلئے جو نام سامنے آئے تھے ان میں سی ٹی روی کا نما بھی شامل تھا۔