اب وہاٹس ایپ کال کے بھی پیسے دینے ہوں گے،سرکار لارہی ہے بل

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2022, 11:30 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 25؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)واٹس ایپ کے ذریعے اگر آپ لوگوں سے بات کرتے ہیں یا انہیں میسیج بھیجتے ہیں تو یہ اب آپ کو فری میں نہیں ملے گا۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے لوگوں سے رائے جاننے کیلئے ٹیلی کام بل کا مسودہ جاری کیا ہے۔ بل میں پروویژن ہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے کال اورمیسیج بھیجنے کو ٹیلی کام سروس مانا جائے گا، جس کیلئے کمپنیوں کو لائسنس لینا پڑے گا۔

ملک کی ٹیلی کام کمپنیاں لگاتار اس بات کی شکایت کرتی رہی ہیں کہ واٹس ایپ اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو میسیج اور کال کرنے کی سروس دینے سے انہیں نقصان ہورہا ہے۔ لوگوں کی رائے جاننے کیلئے بل کے مسودے کو عام کیا گیا ہے۔ آپ 20 اکتوبر تک اس بل کے پروویژنس کو لے کر رائے دے سکتے ہیں مجوزہ بل میں ایک دیگر پروویژن یہ کیا گیا ہے کہ کال کرنے والے کسی بھی شخص کی پہچان اب کال ریسیو کرنے والا شخص کرپائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی حکومت نے کھاد کے لیے بھی کسانوں کو کیا پریشان: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے کھاد کے لیے کسانوں کو بہت زیادہ پریشان کیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو کیمیائی ...

قومی راجدھانی دہلی کی فضا ’انتہائی خراب‘، 321 اے کیو آئی درج

 قومی راجدھانی کی ہوا کا معیار منگل کی صبح 'انتہائی خراب' زمرے میں رہا اور کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق منگل کی صبح شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) انتہائی خراب زمرے میں 321 پر ریکارڈ کیا گیا۔ ماحول ...

مہاراشٹر-کرناٹک سرحد تنازعہ میں شدت، بیلگاوی میں مہاراشٹر کے ٹرکوں پر پتھراؤ، حالات کشیدہ

کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان جاری سرحد تنازعہ نے بیلگاوی علاقہ میں حالات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ سرحدی علاقہ بیلگاوی میں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور منگل کے روز تو بیلگاوی کے باگیواڑی میں شدید احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران کرناٹک رکشن ویدیکے سے جڑے کارکنان نے ...

دسمبر 7 سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کے سامنے رکھے اہم مطالبات؛ کل جماعتی میٹنگ میں اہم باتوں پر ہوا تبادلہ خیال

بدھ یعنی 7 دسمبر سے  شروع ہوکر 29 دسمبر کو ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے  ہی  مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو منگل کو  منعقد ہوا۔

منگلورو:کانگریس لیڈر رماناتھ رائے نے کہا؛ سی ٹی روی کے بیان نے بی جےپی کو ننگا کردیا ہے

بی جے پی میں راؤڈی شیٹر وں کی شمولیت کی حمایت میں سی ٹی روی نے جو بیان دیا ہے، اُس بیان نے بی جے پی کو ننگاکردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سابق وزیر  اور کے پی سی سی کے نائب صدر بی ، رماناتھ رائی  نے کیا۔

ممبئی فسادات: 30سال بعد بھی مظلومین انصاف سے محروم

ممبئی  میں 6دسمبر کو اجودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہونے والے دسمبر 1992 اور جنوری 1993 میں دو دور کے خونریز فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں سری کرشنا کمیشن رپورٹ کامقدمہ ایک عرصہ سےسپریم کورٹ میں التواء کا شکاررہا۔

دلت مسلمانوں اور عیسائیوں کو ایس سی درجہ دلانے کے لئے جمعیت جائے گی سپریم کورٹ

جمعیۃ علماء ہند اب سپریم کورٹ میں ان دلتوں کے لیے قانونی جنگ لڑے گی جنہوں نے اسلام اور عیسائیت اختیار کر لی ہے۔ جمعیت کا مطالبہ ہے کہ جن دلتوں نے اسلام یا عیسائیت اختیار کیا ہے، انہیں دلت ہونے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔ اگر انہوں نے اسلام یا عیسائی مذہب اختیار کیا ہے تو انہیں وہ ...

پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر کانگریس کی میٹنگ

  پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل کانگریس کی پارلیمانی پارٹی نے ہفتہ کے روز یہاں اہم میٹنگ کی، جس میں سرمائی اجلاس کے دوران چین کی دراندازی، اقتصادی مسائل اور آئینی اداروں میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ان مسائل پر گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ...

الہ آباد ہائی کورٹ نے 41 سال پرانے حکم پر عمل نہ کرنے پر افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا

الہ آباد ہائی کورٹ نے کنسولیڈیشن (چک بندی) کمشنر، اتر پردیش کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ کنسولیڈیشن آفیسر (اے سی او) کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا جائے اور 41 سال پرانے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے۔ فی الحال الہ آباد کے ہنڈیا میں تعینات ...

اتر پردیش: تیزرفتارٹرین میں خوفناک حادثہ، لوہے کی سلاخ کھڑکی توڑ کر گردن میں گھس گئی،مسافرکی موت

اتر پردیش کے علی گڑھ میں نیلانچل ایکسپریس میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے- یہاں پٹری پر پڑی لوہے کی سلاخ ٹرین کی کھڑکی توڑ کر مسافر کے گلے میں گھس گئی اور اس کا سر پھاڑ کر باہر نکل آئی-