بھٹکل نیو شمس اسکول طلبا  کی جانب سے  1لاکھ  سے زائد روپئے کا  عطیہ تنظیم کے ریلیف فنڈ میں جمع کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2019, 7:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) نیو شمس اسکول کے طلبا و اساتذہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کےلئے 1،08،630روپئے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے متاثرین فنڈ کو  عطاکی گئی ۔سنیچر کو اسکول ہال میں منعقدہ مختصر تقریب میں اسکول کے ذمہ داروں نے تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے کو رقم منتقل کی۔

 صدارتی خطاب کرتےہوئے تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر اور جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی حافظ انجنئیر قاضی نذیر احمد نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دینے والا ہاتھ مانگنے والےہاتھ سے بہتر ہے۔ ہم سب کو اپنی بساط بھر متاثرین کی مدد کرنا سیکھیں ، معاشرے میں دینے والے ہاتھوں کا احترام کئے جانےکی بات کہی۔ انہوں نے اللہ کے نبی ﷺ کو بطور نمونہ پیش کرتےہوئے کہاکہ آپﷺ ہمیشہ معاشرے کے کمزور، لاچار، بےسہاروں کے لئے فکر مند اور عملی کام کرتے تھے۔ مہمان خصوصی ادارے کے سابق صدر عبدالقادر باشا رکن الدین نے کہاکہ اسکول کے طلبا کا اس طرح سماجی خدمت میں تعاون کرنا ایک بہتر قدم ہے ،نئی نسل کو معاشرتی خدمت میں مشغول کرنےکی خاطر ملک میں جہاں سماوی حادثات ہوتےہیں ان کی مدد و تعاون کے لئے ہمارے طلبا نے خلوص کے ساتھ مدد کی ہے۔ انہوں نےتنظیم کے سماجی خدمات کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سوبرسوں سے یہ کام جاری ہے۔ شمس اسکول کے طلبا نے ایک لاکھ سے زائد کی رقم بطور تعاون پیش کرتےہوئے تنظیم کے سماجی خدمات کو مضبوط کرنے کی بات کہی۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے طلبا کی سماجی فکر کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہی طلبا مستقبل میں معاشرے کے مضبوط ستون ہونگے۔

پرنسپال فہمیدہ خضر نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی نے شکریہ اداکیا۔ اسکول کونسل کے لیڈر نادر ائیکیری نے نظامت کی۔ عبداللہ ارمار کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا۔ ڈائس پر ایس ایم سید شکیل ، محمد سلیم سعدا، مولانا سید یاسر ندوی برماور، تنظیم کے نائب صدر محمد ہاشم محتشم وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔