بھٹکل کے نیوشمس اسکول اور ہائی اسکول طلبا کے درمیان ’ انسانیت ‘کے لئے سائیکل ریس مقابلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th December 2018, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8؍ڈسمبر (ایس او نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر سرپرستی چلنے والے نیو شمس اسکول طلبا کے درمیان ’’انسانیت کے لئے سائیکل ریس  - 2018‘‘کے مقابلے کا سنیچر کی صبح 9بجے  ادارے کے نائب صدر انجنئیر نذیر احمد قاضی نے افتتاح کرنے کے بعد اسکول کے زیر اہتمام طلبا کے درمیان  انسانیت کے لئے سائیکل ریس مقابلہ کی  ستائش کی۔

ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد رضامانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے  کہاکہ بحیثیت انسان ، انسانوں سے پیار ، محبت، احترام والے معاشرے کی تشکیل ہمارا مقصد ہے۔ طلبا میں ابتداء ہی سے بہترین اقدار کی پرورش کی ایک کوشش سائیکل ریس کو قرار دیا۔ اس موقع پر ادارے کے سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا، فزیکل ٹیچر مہیش نائک، عبدالسبحان ندوی، عبداللہ خلیفہ، شازیر حسین، منجوناتھ ہیبارسمیت کئی ایک موجود تھے۔ سائیکل ریس مقابلےمیں حیت حاصل کرنےوالوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ سائیکل ریس کا مقابلہ جالی روڈ سے بحرین بیچ تک قریب 2کلومیٹر فاصلہ کا تھا۔

ہائی اسکول : اول،محمد تبیان آر ایس ۔دوم،فارقلیط ردا مانوی۔ سوم،مصعب ائیکری

پرائمری اسکول: اول، سلسبیل کوبٹے۔ دوم، محمد انیس صدیقہ اور سوم ، حسن طلحہ سدی باپا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔