بھٹکل نیو شمس اسکول میں سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلہ جات کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st December 2019, 9:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:01؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) نیو شمس اسکول  میں بروز اتوار یکم دسمبر کو اسکول طلبا کے درمیان سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلوں کا انعقاد ہوا۔

جلسہ کی افتتاحی تقریب میں  رابطہ سوسائٹی کے سابق صدر محمد صادق پلور نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتےہوئے طلبا سے کہاکہ  بھٹکل میں شمس اسکول اور اس کے طلبا کی ایک پہچان ہے، یہاں معیاری اور اخلاقی اور اقدار کی تعلیم دی جاتی ہے، یہاں کے کئی ایک طلبا اپنی زندگی میں کامیاب ہونے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ انہی ادبی و ثقافتی مقابلہ جات کے ذریعے طلبا اپنی ترقی کی منزلیں طئے کرسکتے ہیں اسکول کے مقابلہ کو سنجیدگی سے لینے کہا۔ اسکول کے الومنی محمد طارق رکن الدین نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے انتظامیہ ممبر مولانا سید زبیر ایس ایم نے کلیدی خطبہ میں کہاکہ اسکول کا تعلیمی ماحول طلبا کی تعلیمی ترقی میں اہم رول ادا کرتاہے، اسی ماحول کے ذریعے طلبا کی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں، اسکول کی سطح سے ہی مقابلہ جات کا ہم بہتر انتظام کریں  اور طلبا کو دلچسپی سے شریک کروائیں تو ان کا مستقبل روشن ہونے کی بات  کہی۔ ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم نے جلسہ کی صدارت کی۔ صدر مدرس محمد رضا مانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے سبھی کا استقبال کیا۔

اسکول کے طلبا عبداللہ اور کامران نے جلسہ کی نظامت کی۔ ادارے کے پی آر اؤ مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے شکریہ کلمات اداکئے۔نیوشمس اسکول کی پرنسپال فہمیدہ ملا ، انتظامیہ کی زنانہ کمیٹی کی ممبران صبیحہ کوڑا، فرحت قاضیا، روفیدہ وغیرہ جلسہ میں شریک تھیں۔  ڈائس پر ادارے کے بانی ممبرسید حسن برماور ، جنرل سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی ، مولانا یاسر ندوی برماور، ابرارالحق خطیبی موجود تھے۔ مقابلہ میں جیت حاصل کئے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

کورونا سے متاثرہ لوگوں کو بھٹکل ویمن سینٹر کیا گیا شفٹ؛ مزید بستروں کی ہوگی ضرورت

بھٹکل ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر میں منتقل کرنے کے بعد  آج اتوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے تمام کورونا سے متاثرہ لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کی جانب سے محمد صادق مٹا  موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سنیچر رات کو سونارکیری ...

سنڈے لاک ڈاون؛ بھٹکل میں مکمل خاموشی، راستوں کی چہل پہل مکمل بند؛ بازاراور دکانوں پر نظر آئے تالے

ریاست کرناٹک میں  کورونا کے  معاملات میں  روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے  ریاستی حکومت نے سنڈے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کل سنیچر شام پانچ بجے سے کل پیر صبح پانچ بجے تک  مکمل لاک ڈاون  نافذ کیا گیا ہے، جس کے دوران آج بھٹکل  کی سڑکیں خاموش رہیں، عوامی چہل پہل مکمل بند ...

مینگلور کے قریب بنٹوال میں مکانوں پر پہاڑی کھسک گئی؛ دو معصوم جاں بحق

گذشتہ دس دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران آج اتوار کو  قریبی علاقہ بنٹوال کے بنگلاگُڈے میں  ایک پہاڑی کھسک کر تین   مکانوں پر گرنے سے تینوں  مکان زمین بوس ہوگئے  بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو جس وقت یہ حادثہ پیش آیا،  ایک مکان میں دو  بچے آرام کررہے تھے، مکان  گرنے سے دونوں ...

اُترکنڑا میں بھٹکل کے 9لوگوں سمیت 23 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو؛ مینگلور اسپتال میں بھی بھٹکلی خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر

ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے مزید معاملات آج اتوار کو بھی سامنے آئے ہیں جس میں بھٹکل کے بھی 9 معاملات شامل ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ سے 5، منڈگوڈ  اور ہلیال سے 3، 3، انکولہ، کاروار، سرسی سے ایک ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

بھٹکل:کورونا سے متاثرہ لوگ سونارکیری اسکول سے ویمن سینٹر منتقل؛ جےڈی نائیک سمیت کئی لیڈران کی رپورٹ آنی باقی

بھٹکل میں  کورونا کے تیسرے حملے میں جہاں ایک طرف دو لوگ جاں بحق ہوگئے وہیں   اب تک  بھٹکل میں 63 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، بھٹکل کی ایک معروف  شخصیت مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ ہیں تو دیگر لوگ بھٹکل سونارکیری اسکول اور بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں داخل کئے گئے تھے ۔ اب ...

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔