وجے روپانی کے لیے خریدا گیا 191 کروڑ روپے کا ہوائی جہاز

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2019, 11:31 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد،7نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات کی بی جے پی حکومت نے وزیراعلیٰ وجے روپانی اور دوسرے وی وی آئی پی کے سفر کے لئے 191 کروڑ کا ہوائی جہاز خریدا۔اس طیارے کا استعمال سی ایم روپانی کے علاوہ گورنر اور نائب وزیر اعلی جیسی مخصوص ہستی اپنے سفر کے لئے کر سکتے ہیں۔اس طیارے کی خریداری کا عمل پانچ سال پہلے شروع ہواتھا۔اس طیارے میں ایک ساتھ 12 مسافر سفر کر سکتے ہیں اور اس کی پرواز کی حد قریب 7 ہزار کلومیٹر ہے،اسے کینیڈا کے کیوبیک میں واقع بومبارڈیر کمپنی نے بنایا ہے۔حکام نے بتایا کہ دو انجن والا’بومبارڈیر چیلنجر 650‘ طیارہ اگلے دو ہفتے میں گجرات حکومت کو ملے گا۔نئے طیارے میں 12 مسافر سوار ہو سکتے ہیں اور اس پرواز (جہاز) رینج قریب 7000 کلومیٹرہے، جو موجودہ طیارے ’بیچ کرافٹ سپر کنگ‘ سے کافی زیادہ ہے۔بیچ کرافٹ سپر کنگ طیارے کا استعمال گزشتہ 20 سالوں سے وزیراعلیٰ اور دیگر معزز شخصیات کے سفرکے لیے کیاجارہاہے۔یہ طیارہ تقریباََ 870 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز بھر سکتا ہے۔ایک دوسرے افسر نے بتایاکہ 191 کروڑ روپے کی قیمت والا بومبارڈیر میک چیلنجر 650 طیارے اس مہینے کے تیسرے ہفتے میں ہمیں مل جائے گا۔اس خریداری سے متعلق تمام رسمیں پوری کر لی گئی ہیں۔ فی الحال جس ہوائی جہاز کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس میں ایک بار میں 9 مسافر سفر کر سکتے ہیں،یہ 20 سال سے سروس میں ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ نئے ہوائی جہاز کی پرواز رینج موجودہ والے سے کافی زیادہ ہے اور وی وی آئی پی اس کے ذریعے چین تک سفر کر سکتے ہیں۔افسر نے کہاکہ بیچ کرافٹ سپر کنگ کی پرواز رینج زیادہ نہیں ہے، ساتھ ہی یہ پرانی جینریشن کا ہوائی جہاز ہے۔ایسے میں وزیر اعلی کے لمبی دوری کی سفر کے لئے حکومت کو پرائیویٹ جیٹ کرایہ پر لینے کے لئے مجبور ہونا پڑتا تھا۔ایک چارٹیڈ ہوائی جہاز کو کرایہ لینے کی قیمت 1 لاکھ روپے فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہے۔.

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...