پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر تعمیری لاگت 971 کروڑ : حکومت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2020, 9:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) حکومت نے منگل کے روز کہا کہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر کی تخمینہ لاگت 971 کروڑ روپے ہے۔ شہری اور رہائشی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں مالا رائے کے سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کے ٹینڈر کو کھلی بولی کے ذریعے طلب کیا گیا تھا۔ میسرز ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ 861.91 کروڑ روپے کے ٹینڈر کے ساتھ کم سے کم ٹینڈر لینے والا بن کر ابھرا۔ پوری نے کہا ، "منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے بعد سنٹرل ویسٹا ایوینیو اور دیگر عمارتوں کی ترقی اور بحالی کی تخمینہ لاگت میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ عمارت کی تعمیر کا کام سال 1921 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ  1927 میں مکمل ہوا تھا۔ اس طرح یہ عمارت پہلے ہی 93 سال پرانی ہے۔ اس کے بعد اس کو ورثہ کیٹیگری 1 عمارت قرار دیا گیا ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودہ مانگ پوری کرنے کے لئے اس کی سہولیات ناکافی ہیں۔ دفتری جگہ کی شدید قلت ہے اور ممبران پارلیمنٹ کے لئے الگ کمرے نہیں ہیں۔

ہردیپ پوری نے کہا کہ آزادی کے بعد سنٹرل ویسٹا کی دوسری عمارتیں جیسے کرشی بھون ، ادیوگ بھون وغیرہ تعمیر کی گئیں۔ یہ عمارتیں 50 سال سے زیادہ پرانی ہیں اور دفتر کے موثر ماحول کیلئے ان عمارتوں میں کام کرنے کی جگہ ، پارکنگ ، سہولیات اور خدمات کا فقدان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...