نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کمٹہ شاخ کے نئے عہدیداران کا انتخاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2019, 9:40 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:26؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)کمٹہ کے آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول میں  منعقدہ نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کمٹہ شاخ کی انتخابی میٹنگ میں کمٹہ شاخ کے  نئے عہدیداران کاانتخاب عمل میں آیا۔

نئے صدر کی حیثیت سے محمد اکبر اسحاق ملا ، جنرل سکریٹری کے طورپر علی آدم دوسری میعاد کے لئے منتخب ہوئےہیں ۔ نائب صدر کے طورپر عبدالقادر شیخ، خازن کی حیثیت سے عبدالشکورمرجانکرمنتخب ہوئے۔محمد ملک بستی نے میٹنگ کی صدارت کی۔  نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کے جنرل سکریٹری محمد محسن قاضی ، علی شیخ، بانی ممبر ابوصالحہ ملا وغیرہ میٹنگ میں موجود تھے۔ آدم علی نے استقبال کیا اور آخر میں شکریہ اداکیا۔ علی شاہ ساتوڈیکرکی تلاوت قرآن سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔   

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...