کمٹہ کے چنداور میں نوتعمیر شدہ  مسجد سیدنا عثمان بن عفان کا بھٹکل کےقاضی مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعاسے افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2020, 7:11 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:21؍فروری(ایس اؤ نیوز)کمٹہ سے قریب چنداور گاؤں  کے توحید محلے میں نوتعمیر شدہ مسجدِ جامعہ سیدنا عثمان بن عفان کا جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعا سے  افتتاح عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب سے پہلے صبح 9بجے سے ظہر کی نماز تک بچوں کی طرف سے تلاوت، حمد، نعت وغیرہ کے ثقافتی پروگرام ہوئے۔ ظہر کی نماز کے بعد منعقد ہوئی تقریب میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتےہوئے مسجد اور مصلیوں کے فرائض اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ مولانا محمد یونس برماور ندوی نے بھی مسجد کی اہمیت پر خطاب کیا۔ مولانا محمد اقبال ندوی کی دعاپر تقریب کا اختتام ہوا۔مسجدکی افتتاحی تقریب میں  سیکڑوں لوگ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...