بھٹکل کے ساگر روڈ پر ‘سیلفی ڈیان، لسی این کیفے ،فائیواسٹار‘ نئے ہوٹل کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2019, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے ساگر روڈ پر ہیسکام دفتر سے متصل والی عمارت میں ’سیلفی ڈیان، لسی اینڈ کیفے اور فائیو اسٹار ‘نامی ایک نئے ہوٹل  کا رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتےہوئے انہوں نےنئے ہوٹل کے ذریعے بھٹکل والوں کو لذیذ کھانا بہترین طریقے سے دستیاب ہو، ہوٹل مالک سبھاش سے میرے پرانے تعلقات ہیں، وہ ایک بہتر صنعت کار کے طورپر ترقی پانے کی خواہش  ظاہر کی۔ بھٹکل اے ایس پی نکھیل بی نے افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ بنگلورو اور میسور جیسے شہروں میں ہم جس طرح کے کیفے دیکھتے ہیں اسی خوبصورتی سے  بھٹکل میں اس نئے کیفے کو سجایاگیا ہے۔ بھٹکل ایک بہت ہی خوبصورت شہر ہے، سبھاش صاحب کی مسلسل محنت کےنتیجےمیں یہ کیفے کا افتتاح ہواہے، مستقبل میں یہ عوام کے لئے بہتر غذا فراہم کرنے کا مرکز بننے کی خواہش ظاہر کی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے مجلس اصلاح وتنظیم کے سابق نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، نامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک، پارک اوینو کامپلکس کے مالک ،وکیل ایس ایم خان، بھٹکل ہیسکام کے انجنئیر منجوناتھ ، لسی اینڈ کیفے کے سی ای اؤ نذیم کیفے ، سابق فوجی سبھاش کنڈلکر ، رام ناتھ شنئی بنٹوال وغیرہ شریک تھے۔ ہوٹل مالک سبھاش کنڈلکر نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ پردیپ موگیر نے نظامت کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پروگرام کے بعد ہوٹل میں تیار کردہ انواع قسم کے لذیذ کھانوں ، لسی وغیرہ سے تواضع کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی