ہوناور تعلقہ کی ہلے مٹھ گرام پنچایت کی نئی عمارت کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2020, 7:14 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:28؍فروری(ایس اؤ نیوز)منتخب عوامی نمائندے اور افسران متحدہ کوشش کرتےہیں تو جو چاہے وہ حاصل کرسکتےہیں، جس کی تازہ مثال ہلےمٹھ گرام پنچایت ہونے کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں جمعرات کو تعلقہ کے منکی (اے ) ہلے مٹھ گرام پنچایت کی نئی تعمیر شدہ پنچایت عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اپنی بات جاری رکھتےہوئے رکن اسمبلی نے ہلے مٹھ گرام پنچایت کو ضلع کی بہترین پنچایت قرار دیا،جس کے لئے انہوں نے گرام پنچایت کے ممبران اور افسران کی ستائش کرتے ہوئے مبارکبادی دی۔ نئی پنچایت کی تشکیل ہوئے صرف پانچ برسوں میں اتنی بڑی  خوبصورت پنچایت عمارت کی تعمیر دراصل ممبران اور افسران کی ایمانداری کی علامت کہا۔ بطور رکن اسمبلی میں نے پنچایت کی کوئی امداد نہیں کی ہے، البتہ یہاں ہال کی تعمیر کے لئے اپنی سرکاری امداد میں سے 10لاکھ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا۔

ضلع پنچایت ممبر دیپک نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ پنچایت علاقےمیں سبھی دھرموں کے لوگ آپسی میل جول اور محبت و بھائی چارے سے رہتےہیں۔ افسران کی ایمانداری نے ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے پر خوشی کا اظہار  کیا۔ پنچایت کے نائب صدر سریش کھاروی نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے سابقہ ارکان اسمبلی وغیرہ کی امداد اور عوام کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔

گرام پنچایت کی صدر شاہین خلیل شیخ نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت ممبر محمد ارشاد قاضی ، افسرسریش نائک، کرشنا نند، کریم اسدی سمیت پنچایت ممبران و افسران شریک تھے۔ انپا مکری ن استقبال کیا تو راجیش نایک نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔