ریاست میں کووڈ-19کی دوسری لہر کو روکنے کے لئےکل سے چھٹی سے نویں تک کی کلاسس بندکرنے کی ہدایت؛ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نئے رہنما خطوط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd April 2021, 8:11 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:2؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کےلئے ریاستی حکومت نے نئے رہنماخطوط جاری کئے ہیں۔ جس میں کہاگیا ہےکہ ایک مہینےکی مدت میں کووڈ-19کے نئے معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ ماہرین کی صلاح کے مطابق پیشگی احتیاط کے طورپر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حکومت نے نئے شرائط پر سختی سے عمل کرنےکی عوام سے اپیل کی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نئے رہنما خطوط اور شرائط کچھ اس طرح ہیں۔

* چھٹی سے  نویں تک ودیاگما سمیت ہر طرح کی پڑھائی بند کی جائے۔ 10،11،12کےکلاسس حسب معمول جاری رکھیں۔ البتہ کسی بھی متعلم کو کلاس میں حاضری دینا لازمی نہیں ہے۔

*اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسس کے کلاسس کے امتحانات اور میڈیکل تعلیم کے کلاسس جاری رہیں گے۔ دیگر سبھی طرح کے کلاسس بند رکھے جائیں گے۔

*مذہبی عبادت گاہوں میں انفرادی طورپر عبادت کے لئے موقع رہے گا۔ لیکن جہاں بھی گروہ  کی شکل ہوگی اس پر ممانیت ہوگی۔

*سبھی قسم کے جم، پارٹی ہال ، کلب ہاؤس ، سوئمنگ پول بند رہیں گے۔

*کسی طرح کی کوئی ریلی ، احتجاج، دھرنا وغیرہ پر پابندی رہے گی۔

*عوامی سواریوں میں متعینہ تعداد اور نشان کردہ نشستوں کے نظام کی خلاف ورزی نہ کریں۔

*دفاتر اور دیگر جہاں کام کاج ہوتاہے ممکنہ حد تک گھروں سے ہی کام کیاجائے ۔ ورک فرام ہوم کو اپنایا جائے۔

*بنگلورو شہر اور بنگلورو دیہی ، میسور، کلبرگی ، دکشن کنڑا، اُڈپی، بیدر اور دھارواڑ اضلاع کی سینما تھیڑوں میں صرف 50فی صد ناظرین کو موقع دیاجائےگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...