منگلورو: یکم نومبر سے کاروار سے مڈگاؤں کےلئے ایکسپرس ٹرین : بنگلورو سے کاروار پہنچنے والے مسافروں کوسہولت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2022, 9:25 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:28؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)بنگلورو سے  بذریعہ ٹرین کاروارپہنچنے والے مسافروں کو یہاں سے راست مڈگاؤں جانے کےلئے یکم نومبر سے ریلوے سفر کا انتظام کئے جانےکی کونکن ریلوے نے جانکاری دی ہے۔ بنگلورو سے کاروار چلنے والی ٹرین کو گوا تک توسیع کئےجانےوالے عوامی مطالبہ پر کونکن ریلوے نے مسافروں کو متعلقہ سہولت فراہم کررہی  ہے۔

بنگلورو سے 1نومبر کی شام 50-06کو نکلنے والی پنچ گنگا ڈیلی ایکسپرس ٹرین دوسرے دن صبح 25-08بجے کاروار پہنچے گی ۔ متعلقہ ٹرین سے کاروار پہنچنے والے مسافروں کو صبح 30-08بجے کاروار سے مڈگاؤں جنکشن (01595)ایکسپرس نکلے گی اور صبح 45-09بجے مڈگاؤں جنکشن پہنچے گی۔ پھرہر دن شام کو 30-04بجے مڈگاؤں جنکشن سے نکل کر مڈگاؤں۔ کاروار ایکسپرس (01596) شام 45-5بجے کاروار پہنچنے کی جانکاری دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔