24جولائی سے پہلے فاریسٹ اتی کرم داروں کو نکال باہر کرنے سپریم کورٹ کا آرڈر : ریاستی حکومت پر ضلع اتی کرم داروں کی امید بھری نگاہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2019, 9:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:22؍فروری (ایس او نیوز)فاریسٹ حق قانون کے تحت فاریسٹ مکینوں کے طورپر اپنا حق جتانے کے بعد انکار کئے گئے فاریسٹ مکینوں کو  ایک ساتھ تمام کو نکال باہرکرنے سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے 13فروری کو فیصلہ صادر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ فاریسٹ مکینوں  (اتی کرم دار )پر بجلی بن کر گراہے ، فاریسٹ افسران کو اتی کرم داروں کو نکال باہر کرنے کے لئے اب انہیں قانون کا ساتھ ملا ہے، جس کے نتیجے میں اتی کرم دار کافی پیچیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

معروف کنڑا اخبار پرجاوانی کی رپورٹ کے مطابق کرناٹکا سمیت 21ریاستوں میں 11لاکھ سے زائد لوگوں نے آدی باسی اور دیگر روایتی فاریسٹ مکین کے تحت فاریسٹ میں رہائشی حق کے لئے عرضیاں دی تھی، جنہیں رد کردیا گیا ہے ۔ ان سبھوں کو جنگلاتی  علاقے سے نکال باہر کرنے عدالت عظمیٰ کے ججس ارون مشرا، نوین سنہا اور اندرا بیانرجی کی بنچ نے حکم دیا ہے۔

فاریسٹ مکینوں  کو ’روایتی طورپر ہوئی بے انصافی ‘ کو دور کرنے کے لئے 2006میں فاریسٹ حقوق قانون منظور کیا گیا تھا۔ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے بنگلورو کے ’وائلڈ لائف فسٹ‘ اور دیگر اداروں کی طرف سے دو برس پہلے  سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ فاریسٹ حق قانون کے تحت رد کئے گئے عرضی داروں کو فاریسٹ سے باہر نکالنے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے مختلف ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھا ہے کہ عرضیاں رد کئے جانے کے باوجود انہیں نکال باہر کیوں نہیں کیاگیا ہے۔ 24جولائی کو اگلی سنوائی ہوگی۔ جن کی عرضیاں رد کی گئی ہیں انہیں 24جولائی سے پہلے نکال باہر کرنے کا بنچ نے حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نےکہاہےکہ رد کی گئی عرضی داروں کو نکال باہرکرنےکا کام متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریز کا کام ہے اگر انہیں نہیں نکالاگیا تو عدالت سنجیدگی سے معاملے کولینے کا انتباہ دیاہے۔ عدالت نے حکومتو ں کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ ریاستیں  12جولائی تک ضروری جانکاری مہیا کریں، جانچ  ، دوبارہ جانچ کی کارروائی باقی ہے تو اگلے چار مہینوں میں کارروائی پوری کریں اور اس کی رپورٹ عدالت کو دیں، ایف ایس آئی ادارہ اتی کرم حالات کے متعلق سٹلائٹ کے ذریعے سروے کرے ، نکال باہرکرنے کے بعد جتنا زیادہ ہوسکے اتنا کریں۔

وہیں عدالت نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقہ (آدی باسی ) 13ڈسمبر 2005سے پہلے فاریسٹ میں رہائش اختیار کئے ہوں تو اپنا حق جتا سکتےہیں۔ دیگر روایتی فاریسٹ مکین پچھلے 75برسوں سےلگاتار رہائش اختیار کرنے کی دستاویزات مہیا کریں۔

کرناٹکا میں آدی باسی اور روایتی فاریسٹ مکین نامی دو زمروں میں فاریسٹ رہائشی حق کے لئے عرضیاں سونپی گئی تھیں۔ آدی باسی کے طورپر 48432عرضیاں داخل کی گئی تھیں جن میں 35521عرضیاں رد کی گئی ہیں تو دیگر روایتی فاریسٹ مکینوں کی طرف سےسونپی گئیں  227014عرضیوں میں سے 141019عرضیاں رد ہوئی ہیں۔ اس طرح ریاست کرناٹکا میں کل 275446 عرضیاں داخل کی گئیں ،176540عرضیاں رد کی گئیں ہیں۔ جب کہ ملک بھر  میں 1889835عرضیوں کو منظوری دی گئی ہے تو 1934345عرضیوں کو نامنظور کیاگیا ہے۔

اترکنڑا ضلع میں فاریسٹ رہائشی حق کے لئے 96810عرضیاں داخل کی گئی تھیں تو ان میں صرف 2852افراد کو فاریسٹ رہائشی حق دیاگیا ہے بقیہ 65220عرضیوں کو ردکیاگیاہے۔ اس سلسلےمیں ضلع فاریسٹ اتی کرم دار ہوراٹ ویدیکے کے صدر رویندرنائک نے کہاہے کہ پچھلے 28برسوں سے فاریسٹ رہائشی حق کے لئے طویل جدوجہد کی جارہی ہے، عدالت کے فیصلے سے بہت بیزارگی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے آرڈر سے  لاچار توہوئے ہیں مگر 12جولائی کے اندر ریاستی حکومت کی طرف سے افی ڈیوٹ دینے کے لئے مطالبہ کیاجائے گا۔ اگلی جدوجہد کے متعلق بہت جلد میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے طئے کیاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔