کیا بھٹکل میں پھر کورونا پوزیٹو کا معاملہ سامنے آیا ؟ کہاں سے آیا تھا یہ نوجوان ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2020, 12:20 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میں پھر ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی خبر موصول ہوئی ہے، البتہ اس خبر میں سچائی ہے یا نہیں اس  کی تصدیق کے لئے کل دوپہر تک سرکاری سطح پر آنے والی کورونا نیوز بلٹین کا  انتطار کرنے پڑے گا۔

ذرائع کی مانیں تو 27 سالہ نوجوان 14مئی کو اپنی   ماں اور بہن  کے ساتھ کار پر سوارممبئی سے بھٹکل کے لئے آیا تھا لیکن بھٹکل چونکہ کنٹینمنٹ زون میں ہے، اسے بھٹکل میں داخل ہونے سے پہلے ہی مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں کے تھوک کے سیمپل اُسی دن جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، جس میں نوجوان کی  رپورٹ آج اتوار دیر شام کو موصول ہوئی ہےجو کورونا پوزیٹو  ہے۔ البتہ اس کی سرکاری طور  پر تصدیق ہونی باقی ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس نوجوان کا تعلق بھٹکل کے ایک پرانے محلہ سے ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ نوجوان کی رپورٹ پوزیٹو آنے کی اطلاع ملتے ہی نوجوان کو فوری طور پر بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ چونکہ ممبئی سے آتے ہی ان تینوں کا کورنٹائن کیا گیا تھا، اس بنا پراس کے رابطے میں بھٹکل کے کوئی لوگ ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں، البتہ مزید جانکاری جٹائی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔