اڈانی گروپ کا وضاحت بیان: کینیا کے ساتھ ہوائی اڈے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 12:32 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کینیا نے ہندوستان کے اڈانی گروپ کے ساتھ دو معاہدے منسوخ کرنے کی بات کی ہے، جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے اڈانی گروپ کی طرف سے ایک اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے، اور اس سلسلے میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ غلط ہیں۔ گروپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ کینیا کے ساتھ ہوائی اڈے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے معاہدے میں ملوث نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی، کینیا میں 30 سال کے لیے بجلی کی ترسیلی لائنوں کی تعمیر اور چلانے کے لیے گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کے بارے میں، اڈانی گروپ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ سیبی کے قوانین کے تحت نہیں آتا، اس لیےمنسوخی سے متعلق  کسی قسم کا انکشاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ ردعمل سٹاک ایکسچینج کی طرف سے ایک نوٹس بھیجے جانے کے بعد آیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ کینیا کے صدر ولیم روٹو نے معاہدے کے اس عمل کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت اڈانی گروپ کو کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا کنٹرول دیا جانا تھا ۔

اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ نے ایک فائلنگ میں کہا ہے کہ اس سال اگست میں اس نے ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کرنے، جدید بنانے اور ان کا انتظام کرنے کے مقصد کے ساتھ کینیا میں ایک ا سٹیپ ڈاؤن ذیلی کمپنی قائم کی تھی۔ کمپنی نے کہا، "آج تک، نہ تو کمپنی اور نہ ہی اس کے ماتحت اداروں نے کینیا میں ہوائی اڈے کا کوئی منصوبہ حاصل کیا ہے اور نہ ہی کینیا کے کسی ہوائی اڈے سے متعلق کوئی  قطعی معاہدہ کیا ہے۔"

واضح رہے کہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ہندوستانی کمپنی اڈانی گروپ کے ساتھ تمام مجوزہ معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان معاہدوں میں پاور ٹرانسمیشن اور ہوائی اڈے کی توسیع جیسے بڑے منصوبے شامل تھے۔ کینیا کی حکومت نے اڈانی گروپ کے ساتھ 700 ملین ڈالر کا پاور ٹرانسمیشن معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ ملک میں بجلی کی ترسیل کے لیے بنیادی ڈھانچہ بنانے سے متعلق تھا۔ مزید برآں، اڈانی گروپ کی ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے 1.8 بلین ڈالر کی تجویز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کینیا کے صدر روٹو نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہندوستانی کمپنی اڈانی گروپ کے ساتھ دو بڑے مجوزہ معاہدوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ میں اڈانی گروپ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے بعد لیا گیا ہے۔ صدر روٹو نے کہا کہ انہوں نے کینیا کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول اڈانی گروپ کے حوالے کرنے کے عمل کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جی ایس ٹی چوری: گجرات میں 4 سال کے دوران 12803 مقدمات درج، 101 گرفتار، نرملا سیتارمن کا بیان

گجرات میں گزشتہ چار مالی سالوں کے دوران مرکزی ٹیکس افسران نے جی ایس ٹی چوری کے 12803 مقدمات درج کیے اور 101 افراد کو گرفتار کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں اس بات کی اطلاع دی۔

راہل گاندھی کانگریس وفد کے ہمراہ تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ کریں گے

راہل گاندھی بدھ کے روز سنبھل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بتایا کہ اس دورے میں پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس ...

دہلی ہائی کورٹ نے APCR سکریٹری ندیم خان کو فراہم کیا6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ

دہلی ہائی کورٹ نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے قومی سکریٹری اور انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان کو 6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا ہے۔ ان پر دہلی پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نفرت انگیزی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کیرالہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 میڈیکل طلبا جاں بحق

کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات ...

تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...

سنبھل تشدد سازش کا نتیجہ، معاملے کی تحقیقات سے اتحاد کو خطرہ: لوک سبھا میں اکھلیش یادو کا بیان

لوک سبھا کی آج کی کارروائی کے دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنبھل میں پیش آنے والے حالیہ تشدد کو ایک منظم سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنبھل، جو ہمیشہ بھائی چارے اور اتحاد کی علامت رہا ہے، انتظامیہ کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے کشیدگی کا مرکز بنتا جا رہا ...

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور ...

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر طاقتور حملہ، 250 راکٹ فائر کر کے 7 افراد زخمی

اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہر طرف سے جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک اور زبردست حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس نے تقریباً 250 راکٹ فائر کیے، جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حزب اللہ کا ...