مہاراشٹر انتخابات: ادھو ٹھاکرے کا دعویٰ، حکومت میں پاور نہ ہونے کے باوجود اسے گرانے کی کوشش نہیں کی

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 7:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019: اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور شیوسینا ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں۔حلیف ہونے کے باوجود دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر نشانہ لگانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں۔شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حکومت میں حلیف ہونے پر بھی ان کی پارٹی کے پاس کوئی خاص طاقتیں نہیں رہیں۔لیکن تمام تکرار کے باوجود انہوں نے کبھی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی۔ پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کسی اتحاد میں دونوں پارٹیوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ادھو ٹھاکرے نے دعوی کیا ہے کہ شیوسینا عوام سے جڑے مسائل اٹھانا جاری رکھے گی۔شیوسینا کے سربراہ نے کہا کہ اگر آنے والے انتخابات میں بی جے پی-شیوسینا اتحاد جیت جاتے ہیں تو دونوں مل کر بہتر انتظامیہ اور گڈ گورننس دیں گے۔فصل انشورنس کے معاملے پر پارٹی کے احتجاج کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے جڑے مسائل کو اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت اپنی کامیابیوں کی تشہیر کرتی ہے، تو زمین پر کئے گئے کام نظر آتے ہیں۔ میں حکومت کے سامنے عوام کے مسائل اٹھاتا رہوں گا۔ کیا میں نے دھوکہ دیا یا حکومت کو گرانے کے لیے سازش بنائی۔ہم بغیر کسی طاقت کے گزشتہ پانچ سال سے حکومت میں ہیں۔ہمارے درمیان اختلافات تھے اور ہمیں جہاں کہیں بھی غلط لگا ہم نے اپنی ریلی نکالی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد جاری رکھنے کے لئے بی جے پی اور شیوسینا کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ان کی پارٹی نے مہاراشٹر کے مفاد میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔آگے ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شیوسیناکومہاراشٹر کی تمام 288 سیٹوں پر لڑنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔بتا دیں کہ شیوسینا مہاراشٹر میں 124 سیٹوں پرانتخابات لڑ رہی ہے جبکہ بی جے پی نے 150 سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لئے 21 اکتوبر کو پولنگ ہونی ہے۔اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...