’ نیائے ‘ معیشت میں نئی جا ن ڈالے گا،نئے روزگارپیدا کرے گا :راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2019, 1:26 AM | ملکی خبریں |

باجی پورہ :19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی کی کم سے کم آمدنی منصوبہ ( نیائے) معیشت میں نئی جان ڈالنے میں مدد کرے گا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گی، جو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی مار جھیل ر ہا ہے ۔ راہل نے یہا ں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے 'چوکیدار چور ہے ‘ کا طنز کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے رافیل لڑاکا طیارے سودے میں کاروباری انل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے دیئے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے کم سے کم آمدنی منصوبہ کے تحت غریبوں کو 72 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا، جو ملک میں غریبوں کی معاشی حالت کو بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ’ نیائے‘ لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور کی ایک اہم ترجیح ہے اور یہ منصوبہ پارٹی میں مشاورت کے بعد مرتب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ مودی نے 2014 میں لوگوں کو 15 لاکھ روپے دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا لیکن کانگریس 3. 60 لاکھ روپے (پانچ سال میں کل متوقع رقم) ضرور دے گی۔ انہوں نے فرانس کے ساتھ ہوئے رافیل سودے میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چوکیدار امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے دے ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی مرکز میں اقتدار میں آئی تو قرض نہیں چکا پانے پر کوئی کسان جیل نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اقتدار میں آنے پر کرناٹک، مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کسانوں کے قرض معاف کردیئے گئے ۔ کانگریس صدر نے یہاں باردولی ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا۔ یہاں سے کانگریس کے امیدوار تشار چودھری ہیں۔ غور طلب ہے کہ گجرات میں تمام 26 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں 23 اپریل کو پولنگ ہوگی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...