تریپورہ: کورونا پازیٹو نہ ہونے پر بھی نوجوان کا بائیکاٹ، 5 ہزار افراد نے گھر جانے سے روکا

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2020, 2:44 PM | ملکی خبریں |

تریپورہ،12؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) تریپورہ میں کووڈ-19 انفیکشن کی جانچ میں پازیٹو نہیں پائے جانے کے بعد بھی ایک شخص کا سماج نے بائیکاٹ کر دیا۔ سرکاری افسران نے اس بات کی جانکاری دی۔ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں رپورٹ کے نگیٹو آنے کے بعد بھی ایک 37 سالہ شخص کے پڑوسیوں نے اسے اس کے ہی گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جس کے بعد اسے جبراً تریپورہ صحت افسران کے ذریعہ قائم کیے گئے کوارنٹائن سنٹر میں جانا پڑا۔

آسام میں پھنسے گوبندا دیب ناتھ نے 30 ہزار سے زیادہ روپے خرچ کر کے ایک کار کرایہ پر لی اور تین دن بعد آخر میں تریپورہ کی راجدھانی اگرتلہ کے باہری علاقے میں واقع جوئے نگر میں اپنی رہائش پر پہنچے۔ اگرتلہ میں ایک میکانیکل ورکشاپ پر کام کرنے والے دیب ناتھ حال ہی میں اپنے والد کے ساتھ گواہاٹی گئے تھے۔ جب وہ جوئے نگر واقع اپنی رہائش پر اتوار کی شب پہنچے تو ان کے لیے ایک نیا جدوجہد شروع ہو گیا۔

مغربی تریپورہ کی ضلع صحت افسر سنگیتا چکرورتی نے کہا کہ "پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیب ناتھ کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روکا۔ پولس اور صحت افسران نے اس کے پڑوسیوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ زیادہ مشتعل ہو گئے اور انھوں نے ہمیں بھی پریشان کرنے کی کوشش کی۔" انھوں نے کہا کہ "ہم نے کئی گھنٹوں تک لوگوں کو سمجھایا کہ دیب ناتھ کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور وہ کووڈ-19 انفیکشن کا شکار نہیں ہے۔ لیکن مقامی لوگ بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے۔" سنگیتا نے مزید کہا کہ "کوئی دیگر متبادل نہیں ہونے کی وجہ سے ہم دیب ناتھ کو اتوار کی دیر شب اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (ایس آئی پی اے آر ڈی) کے تنظیمی انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن سنٹرل میں لے گئے۔"

صحت افسر نے کہا کہ "دیب ناتھ کو ان کے اپنے ہی گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ کے قوانین کو طاق پر رکھ کر بڑی تعداد میں پاس کے لوگ بھیڑ بنا کر اکٹھا ہو گئے۔" گوبندا دیب ناتھ کی حاملہ بیوی ممپی دیب ناتھ نے حالات کو سمجھتے ہوئے اپنے شوہر کو انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن جانے کی صلاح دی۔ اس کی ایک جوان بیٹی بھی ہے۔

پورے تنازعہ سے حیران ہوئے موجودہ انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن میں رہ رہے دیب ناتھ نے کہا کہ "مجھے کورونا انفیکشن نہیں ہے، لیکن پھر بھی سبھی نے میرے ہی گھر میں مجھے داخل ہونے سے روکا اور دور جانے کو کہا۔ میں ایسے میں کیا کہہ اور کر سکتا ہوں؟"

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...