کورونا بحران کا منفی اثر خاتون ملازمین پر زیادہ دیکھنے کو ملا: رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 8:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍جون(ایس او نیوز؍یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کی وجہ سے مندی سے دوچار معاشی سرگرمیوں پر خواتین ملازمین پر زیادہ اثر پڑا ہے۔ ورلڈ اکنامک اسٹیج کی ایک رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا (چین کو چھوڑ کر) میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے شعبوں کے 44 کروڑ ملازموں میں بے روزگاری کا سامنا کرنے والی خواتین کی تعداد 31 کروڑ ہے۔ اس معاملے میں مرد ملازمین بہتر حالت میں ہیں اورتیرہ کروڑ مرد ملازمین بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے پس پردہ ایک بڑی وجہ ’سماجی تعصب‘ ہے جو صرف ترقی پذیر ممالک میں ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’مشکل وقت میں، دونوں آجر اور خاندان خواتین کی نوکری کو بہت زیادہ ضروری خیال نہیں کرتے ہیں۔‘‘

خواتین کو گھر کے کام اور دیکھ بھال کے لئے نوکری چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور مرد ان کاموں میں ہاتھ بٹانے سے انکار کردیتے ہیں۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا کے پہلے بھی ہندوستانی خواتین تعلیم اور آمدنی کی سطح پر روزگار سے باہر ہورہی تھیں اور مردوخواتین کے درمیان روزگار کا فرق ’تشویشناک شرح‘ سے اضافہ ہورہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ’’اس کی وجہ تعلیم کی سطح اور امیدوں کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مواقع کا کم ہونا تھا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...