پنجاب، ہریانہ، ایم پی اور گجرات سے راجستھان آنے والوں کو کورونا کی نگیٹو رپورٹ ظاہر کرنا لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 9:08 PM | ملکی خبریں |

جے پور،6؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا کے سبب اب پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور گجرات سے ر اجستھان آنے والوں کو بھی کورونا کی نگیٹو رپورٹ دکھانی ہو گی۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر جمعہ کے روز کووڈ- 19 کے سلسلے میں منعقدہ اعلی سطحی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیرالہ اور مہاراشٹر سے راجستھان آنے والوں کی طرح اب پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش سے آنے والوں کے لئے 72 گھنٹے قبل کورونا کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 25 فروری کو بھی کورونا جائزہ میٹنگ میں کیرالہ اور مہاراشٹر سے راجستھان آنے والوں کو کورونا کی منفی رپورٹ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ راجستھان میں جمعہ کے روز کورونا کے 195 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس سے اب تک کورونا متاثرین کی تعداد اب تک تین لاکھ 21 ہزار 123 ہوگئی ہے۔

تاہم ان میں تین لاکھ 16 ہزار 750 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب ریاست میں کورونا کے چار ہزار 373 فعال کیسز ہیں۔ نئے کیسز میں سب سے ز ائد 43 کیسز ضلع ادے پور میں پائے گئے ہیں۔ جس سے ادے پور میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 92 ہوگئی جن میں سے اب تک 11 ہزار 824 صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

اسی طرح ڈونگر پور، جے پور 32، راجسمند میں 12 اور جودھ پور اور اجمیر میں دس دس نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے جے پور میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 59 ہزار 692 ہوگئی جبکہ ان میں سے 58 ہزار 788 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...