ورلڈ چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے رقم کی تاریخ، 88.13 میٹر دور پھینکا جیولن، چاندی کا تمغہ جیتا

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2022, 11:44 AM | اسپورٹس |

یوجین،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اولمپک گولڈن بوائے جیولن تھرو (نیزہ پھینک) کھلاڑی نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 2003 کے بعد ہندوستان کو اس چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ دلایا ہے۔ نیرج نے امریکی شہر یوجین میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں 88.13 میٹر دور جیولین پھینک کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ روہت یادو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے اور وہ دسویں مقام پر رہے۔

اس سے قبل ہندوستان کے پاس عالمی چمپئن شپ میں صرف ایک تمغہ (کانسی) تھا جسے لانگ جمپ کی بہترین کھلاڑی انجو بابی جارج نے 2003 میں حاصل کیا تھا۔ اب 19 سال بعد ہندوستان کے کھاتے میں دوسرا تمغہ آیا، جو چاندی کا ہے۔ فائنل میں اینڈرسن نے جیولن 90.46 میٹر پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ نیرج چوپڑا نے تین تھرو فاؤل کیے۔

اینڈرسن پیٹرز نے فائنل میں 90 میٹر سے زیادہ کی مسلسل دو تھرو کیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے فائنل میں 90.46 کے بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ نیرج کے علاوہ روہت یادو بھی فائنل میں دوسرے ہندوستانی تھے لیکن وہ پہلے تین تھرو کے بعد ٹاپ-8 میں جگہ نہیں بنا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

قبل ازیں، دنیا کے نمبر ایک جیولین پھینکنے والے اینڈرسن کوالیفائنگ راؤنڈ میں 89.91 میٹر جیولن پھینک کر فائنل میں پہنچے۔ جبکہ دوسرے نمبر کے نیرج نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 88.39 میٹر دور جیولن پھینکا۔ ایسے میں عالمی نمبر 4 نیرج کو اس فائنل میں اینڈرسن کو شکست دینے کے لیے 90 میٹر کی دوری سے جیولن پھینکنا تھا، جو نہیں ہو سکا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اینڈرسن نے 93.07 میٹر کی تھرو کی۔

نیرج چوپڑا نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو اب تک جاری ہے۔ اسٹار کھلاڑی نے دو مرتبہ اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 14 جون کو فن لینڈ میں پاوو نرمی گیمز میں 89.30 میٹر اور 30 ​​جون کو اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ کے معروف ایونٹ میں 89.94 میٹر نیزہ پھینکا، وہ صرف چھ سینٹی میٹر سے 90 میٹر کی دوری حاصل کرنے سے چوک گئے۔ نیرج نے حال ہی میں ڈائمنڈ لیگ میں پیٹرس کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...