عصمت دری کے قصورواروں کو ملے سخت سزا تاکہ ایسا جرم کرنے سے پہلے کوئی 10 بار سوچے: کجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2019, 11:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی حکومت نے نربھیا ریپ کیس کے ایک مجرم کی رحم کی درخواست مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔سی ایم اروند کجریوال نے پیر کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ریپ کیس کے قصورواروں کو ایسی سزا دی جانی چاہئے تاکہ ایسا کرنے سے پہلے کوئی 10 بار سوچے۔سی ایم کجریوال نے خواتین کے خلاف ملک میں ہو رہے جرائم کے موضوع پر کہاکہ یہ قانون نظام کی ناکامی ہے، میرا خیال ہے کہ معاشرے کو اپنے اندر جھانک کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔بتا دیں کہ کچھ دن پہلے حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد ان کا قتل کر دیا گیا اور پھر لاش پر پٹرول چھڑک جلا دی گئی۔اس واقعہ سے پورے ملک میں ایک بار پھر خواتین کی حفاظت کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں،ملک کے مختلف حصے میں احتجاجی مظاہروں کا دور جاری ہے۔اس نے دہلی میں 2012 میں ہوئی نربھیا گینگ ریپ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ادھر سی ایم کجریوال نے کہاکہ نربھیا کیس میں پورا ملک کی سڑک پر اتر آیا، کئی سال گزر گئے ہیں،ہمارا خیال ہے کہ قصورواروں اتنی سخت سزا دی جانی چاہئے تاکہ کوئی ایسا جرم کرنے سے پہلے 10 بار سوچے۔دہلی حکومت نے صدر کے پاس اپنی سفارش میں کہا ہے کہ قصورواروں کے تئیں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...