این ڈی اے کو اقتدار سے بے دخل ہونے کے لیے 100 وجوہات موجود، صرف مہنگائی کی وجہ سے ہی کیا جانا چاہیے بے دخل: چدمبرم

Source: S.O. News Service | Published on 11th October 2021, 11:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکز میں برسراقتدار این ڈی اے حکومت کی ناکامیاں بے شمار ہیں اور 100 اسباب ایسے ہیں جس کی وجہ سے اسے اقتدار سے بے دخل ہو جانا چاہیے۔ چدمبرم نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ صرف مہنگائی بھی ایسی وجہ ہے جس کے لیے مرکزی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیا جانا چاہیے۔ شمالی گوا کے منڈریم اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کی میٹنگ میں چدمبرم نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بچہ بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور ضروری اشیاء و روز مرہ کے سامانوں کی قیمتوں میں تیز اضافہ کے بیچ رشتہ کو سمجھانے میں اہل ہوگا۔

چدمبرم کا کہنا ہے کہ ’’اگر آپ صرف ایندھن کے لیے 1000 روپے کی ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ کیا خرید سکتے ہیں، کھا سکتے ہیں، پکا سکتے ہیں۔ اس حکومت کو 100 وجوہات کی بنا پر چلے جانا چاہیے، بلکہ صرف مہنگائی پر ہی اس حکومت کو چلے جانا چاہیے۔‘‘

سابق مرکزی وزیر مالیات ریاست میں کئی میٹنگوں کو خطاب کرنے کے لیے گوا میں تھے۔ چدمبرم کو 2022 کے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سینئر مشیر انچارج کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔ چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کو ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی پروا نہیں ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ’پیسے کی زبردست بھوک‘ ہے۔

چدمبرم نے کہا کہ ’’قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟ قیمتیں اس لیے بڑھ رہی ہیں کیونکہ پٹرول کی قیمتیں ہر دن بڑھ رہی ہیں، ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بڑھ رہی ہیں۔ آج لگاتار ساتواں دن ہے کہ قیمتیں بڑھی ہیں۔ کیوں کہ مسٹر مودی کو پیسے کی بہت بھوک ہے۔ مرکزی حکومت پٹرول، ڈیزل پر ٹیکسز سے 3.50 لاکھ کروڑ روپے کماتی ہے۔‘‘

چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ ’’وہ آپ کے پسینے، خون اور آپ کے غموں پر چل رہے ہیں۔ مرکزی حکومت صرف اس لیے چل رہی ہے، کیونکہ آپ خود کو نچوڑ رہے ہیں اور ٹیکس دے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک بچے کو بھی پتہ چل جائے گا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی ہیں، تو ہر چیز کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ ٹرانسپورٹیشن لاگت بڑھ جاتی ہے۔ کوئلہ کے پروڈکشن کی لاگت بڑھتی ہے۔ ہر لاگت بڑھے گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...