کیفے کافی ڈے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر، ٹربیونل نے قرض میں ڈوبی کمپنی کے خلاف کارروائی کی

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2024, 10:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ملک کی مقبول کافی ریسٹورنٹ چین کیفے کافی ڈے قرض کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے۔ نیشنل کمپنی لا ٹریبونل(این سی ایل ٹی)نے کیفے کافی ڈےکی پیرنٹ کمپنی کافی ڈےانٹرپرائز کے خلاف دیوالیہ پن کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، 228.45 کروڑ روپے کے واجبات کے بارے میں آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ سروسز لمیٹڈ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، ایک ریزولوشن پروفیشنل کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔

این سی ایل ٹی کی بنگلور بنچ نے 8 اگست کو آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ پٹیشن پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ یہ سی سی ڈی  یعنی کیفے کافی ڈےکے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی کے اسٹورز پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی کافی کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ ریزولوشن پروفیشنل فی الحال کمپنی کے یومیہ کام کاج کی دیکھ بھال کرے گا۔ ایک ریزارٹ چلانے کے ساتھ ساتھ، کافی ڈے انٹرپرائزز مشاورتی خدمات اور کافی بینز کی تجارت بھی فراہم کرتا ہے۔

این سی ایل ٹی نے کہا کہ کافی ڈے انٹرپرائزز نے مالی سال 2020 سے 2023 کی سالانہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 14.24 کروڑ روپے کا سود ادا نہیں کیا ہے۔ کافی ڈے انٹرپرائزز جولائی 2019 میں بانی وی جی سدھارتھا کی موت کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم کمپنی اپنا قرضہ کم کرنے میں مصروف ہے۔ جولائی 2023 میں، این سی ایل ٹی نے کافی ڈے گلوبل لمیٹڈ کے خلاف دیوالیہ پن کی درخواست انڈس انڈ بینک کی جانب سے 94 کروڑ روپے کے واجبات کا دعویٰ کرنے پر قبول کر لی تھی۔ٹربیونل نے اگست 2023 کو اس پر پابندی لگا دی تھی۔ بعد ازاں دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...