مشہور کمیڈین بھارتی سنگھ کی رہائش پر این سی بی کا چھاپہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2020, 12:06 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) انسداد منشیات ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے مشہور کمیڈین اور اسٹیج اداکارہ بھارتی سنگھ اور ہرش لنباچیا کی ممبئی واقع رہائش پر ہفتہ کی صبح چھاپہ ماری کی ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا پر ممنوعہ منشیات کے استعمال کا الزام ہے۔ اسٹیج پر کمیڈین کے طور پر سب کو لطف اندوز کرنے والی بھارتی سنگھ کپل شرما کے شو کا حصہ ہیں۔

این سی بی نے یہ چھاپہ ماری ایسے وقت میں کی ہے جب این سی بی میں فلم اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت میں منشیات کے مبینہ استعمال کے حولہ سے تفتیش کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔ یہ تفتیش معروف بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد شروع ہوئی تھی۔ این سی بی نے حال ہی میں ارجن رامپال کی رہائش پر بھی چھاپہ ماری کی تھی اور منشیات کے سلسلہ میں ان سے طویل پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے مبینہ طور پر خود کشی کرلینے کے بعد اس معاملہ میں این سی بی کی آمد ہوئی تھی اور متعدد بالی ووڈ کے اداکار و اداکارہ تفتیش کی زد میں آ گئے۔ سب سے پہلے ریاچکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کو این سی بی نے حراست میں لیا تھا۔ ریا اس کے بعد جیل چلی گئی تھیں اور تقریباً ایک مہینے بعد انہیں ضمانت ملی۔ اس کے علاوہ دیپیکا پادوکون، رکول پریت سنگھ اور سارہ علی خان سمیت متعدد مشہور اداکاراؤں کو بھی این سی بی نے سمن بھیجا تھا اور ان سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ رجپوت 14 جون کو باندرا میں واقع اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کے مداحوں میں ان کی موت کی وجہ سے کافی غم و غصہ پایا گیا جس کے بعد اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے ہاتھ میں سونپ دی گئی۔ دریں اثنا، این سی بی کی طرف سے بھی منشیات کے زاویہ سے اس معاملہ میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔