منشیات مخالف مہم:اڈپی میں ایم ڈی ایم اےگولیاں فروخت کرنے کے الزام میں این سی بی نے کیا چارافراد کو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2020, 2:51 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،30؍ستمبر (ایس او نیوز) منشیات مخالف مہم کے سلسلے میں چل رہی کارروائی کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اڈپی میں طلباء کو’ ڈارک نیٹ ‘کے توسط سے نشہ آور ایم ڈی ایم اے گولیاں آن لائن فروخت کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

این سی بی کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام کے پرمود ، فہیم ، اے حشیر اور ایس ایس شیٹی ہیں۔ اس ریکیٹ میں فہیم اصل ماسٹر مائنڈ ہے اور ایس ایس شیٹی منشیات کے پارسل وصول کرنے والا ہے، جبکہ بقیہ دو افراد اس گینگ کے ساتھی ہیں۔این سی بی کا کہنا ہے کہ ’’فہیم نے بِٹن کوائن (کرپٹو کرنسی) کے ذریعے منشیات خریدنے کا طریقہ ڈارک نیٹ  پر موجود ایک ویب سائٹ سے سیکھا۔آن لائن خریداری کے بعدوہ ہندوستان کے مختلف شہروں کے پتوں پر منشیات کے پارسل روانہ کرتاتھا اور پھر وہاں سے یہ پارسل وصول کرلیتا تھا۔اس کے بعد وہ ان منشیات کواڈپی کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کے ہاتھوں فروخت کیاکرتا تھا۔‘‘این سی بی نے مزید کہا ہے کہ ’’فہیم نے منشیات کو ڈارک نیٹ کے ذریعے  نیدرلینڈ سےخریدنے میں بڑی مہارت حاصل کر لی ہے۔ ان کا ایک پارسل جولائی 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، لیکن پارسل وصول کرنے والے کا درست پتہ نہ ہونے کی  وجہ سے این سی بی کو ٹیکنیکل  ڈاٹا حاصل کرنا پڑا اور اس کے بعد منشیات کے اس سنڈیکیٹ کی نشاندہی کر لی گئی۔‘‘

اس منشیات ریکیٹ کے طریقہ کار کے بارے میں این سی بی نے بتایا کہ ’’نیدر لینڈ کے ایک پوسٹ آفس سے آرڈرکیا گیا ایک لفافہ این سی بی کے ہاتھ لگا تھا جس کے اندر ایم ڈی ایم اے کی  750 گولیاں موجود تھیں۔ یہ ممنوعہ منشّی گولیاں نیدر لینڈ سے  کوریئر پارسل کےذریعے منگوائی گئی تھیں اور رقم  کی ادائیگی بِٹ کوائن کےذریعے کی گئی تھی۔این سی بی نے ڈیجیٹل انالیسس کے ذریعے منشیات کے اس سنڈیکیٹ پر شکنجہ کسنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔‘‘این سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ اس ریکیٹ میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے تعلق سے تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔