نیشنل کانفرنس لیڈران وفد کی 2ماہ بعد فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ہو ئی ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 12:08 AM | ملکی خبریں |

سرینگر،6اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) جموں کشمیرسےدفعہ370 کی منسوخی کےبعد جموں سے نیشنل کانفرنس کا ایک وفد آج پہلی بار سرینگر پہنچا۔وفد نے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے ہری نواس گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے کے بعد وفد نیشنل کانفرنس کے صدر داکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پہنچا اورفاروق عبداللہ سے ملاقات کی۔اس وفد کی قیادت جموں میں نیشنل کانفرنس کےصوبائی صدردیوندرسنگھ رانا کررہے ہیں۔جموں کشمیر انتظامیہ نے اس وفد کوسرینگرآنے اوردونوں لیڈران سے ملاقات کی اجازت دی تھی ۔

اس ملاقات کے بعد، پارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ، "اجلاس میں متفقہ طورپرمنظور کی گئی ایک قرارداد میں، نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے فرقہ وارانہ اتحاد اورہم آہنگی کومستحکم کرنے کے شیر کشمیرشیخ محمدعبداللہ کے خواب کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا۔” ہم آپ کوبتادیں کہ ریاست سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، تقریبا دو ماہ سے ، 81 سالہ فاروق عبد اللہ سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر نظربند تھے ، جبکہ عمر عبد اللہ کو سرکاری گیسٹ ہاؤس میں نظربند کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جموں صوبہ کے پارٹی صدر دیویندر سنگھ رانا کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا 15 رکنی وفد فاروق اور عمر سے ملنے سری نگر پہنچا۔ اس ملاقات کے بعد کی تصاویر میں ، فاروق عبداللہ مسکراتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

حسنین مسعودی اوراکبرلون نےفاروق عبداللہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرفاروق عبداللہ لیڈروں کے ہمراہ میڈیا کے سامنے آئے اورمیڈیا نمائندوں کو اشارے کرکے اپنی جانب راغب کیا۔ فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ سے ملاقات کے بعد دیویندررانا نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ اچھے ہیں۔ دیویندررانا نے بتایا کہ ریاست میں ہوئیں تبدیلیوں سے انہیں (فاروق اورعمرعبداللہ کو) تکلیف ہوئی۔اس موقع پر دیویندررانا نے کہا کہ سیاسی عمل کےآغاز کےلیے قومی دھارےکےلیڈروں کورہا کرناچاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...