نوائط آف نارتھ امریکہ کے زیراہتمام ورچوئل  عید ملن پروگرام : نوائط تاریخ ، تہذیب و ثقافت پر کوئز مقابلے کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th May 2021, 7:53 PM | ساحلی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

امریکہ :27؍ مئی (ایس اؤ نیوز)نوائط آف نارتھ امریکہ کی جانب سے بروز اتوار 16مئی کو  ورچوئیل زوم پلاٹ فارم کےذریعے منعقدہ عید ملن پروگرام میں امریکہ  کی 13ریاستوں اورکینڈامیں مقیم  100سے زائد اہل نوائط کے خاندانو ں نے شرکت کر تے ہوئے عید کی خوشیوں سے محظوظ ہوئے۔

امریکہ کے اٹلانٹا اور جارجیاکے منقضول الحسن اور عماد الدین حسن قاضی کی تلاوت قرآن سے عید ملن کا آغاز ہوا۔پروگرام کے ناظم  کینڈا کےمقیم ناہد صدیقی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ کیلی فورنیا سے لقمان جوکاکو نے اپنے خطاب میں اجتماعیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئےآپس  میں متحد رہنے کی طرف توجہ دلائی۔ اوراسی طرح نوائط آف نارتھ امریکہ کے مشن اور وژن پر گفتگو کرتےہوئے انہوں نے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے سابق صدر مرحوم عبدالرحیم جوکاکو کے وژن اورخیالات کو پیش کیا،  ساتھ ہی قوم کے لئے ان کی خدمات کا تذکرہ کیا۔

عید ملن پروگرام میں بچوں اورنوجوانوں کے لئے مختلف اور  دلچسپ کھیل مقابلوں کا انعقاد کیاگیا تھا۔ جس میں خاص کر ٹالینٹ شو اور کوئز مقابلےاہم تھے۔نوائط کی تاریخ، ثقافت ، روایت ، تہذیب اور اہم شخصیات پر مشتمل نوائط کوئز مقابلے کی نظامت مریم جوکاکونے کی۔ بچوں کے لئے منعقدہ  ٹالینٹ شو م میں بچوں نے تلاوت قرآن ، نشید ، تہذیبی ڈرامے ، کوکنگ اور بیکنگ مقابلے میں شریک ہوئے اور  اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ  پیش  کیا، اسد مصباح نے ٹالینٹ شو کی نگرانی کی۔

 اس موقع پر لقمان جوکاکو نے بتایا کہ اہل نوائط کی اجتماعیت کو متحد رکھنے اور ایک  وژن کو لے کر  رمضان سے قبل نوائط آف نارتھ امریکہ نامی ادارے کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینےمیں ہر اتوار کو  رمضان ٹا ک سریز کا بھی اہتمام کیا  گیا تھا جس کے ذریعے کئی ایک افراد نے دینی و ہندوستانی تاریخ پر خصوصی تیاری کے ساتھ اپنے مقالےپیش کئے جس کو شرکاء نے کافی پسند کیا۔ عید ملن کا اختتام بلال رکن الدین کی دعا پر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...