بنگلور میں نوائط کلب کے زیراہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ میں فلیکسو نے ماری بازی؛

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd November 2021, 10:40 AM | ساحلی خبریں |

بنگلور 22 نومبر (ایس او نیوز)  نوائط کلب کے زیراہتمام بنگلور میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں فلیکسو نے کائیزو کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد پینالٹی کورنر کے ذریعے ہرادیا اور بازی اور کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی  فلیکسو کو بارہ  ہزار روپیہ نقد سمیت خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔ رنزز آپ کائیزو  آٹھ ہزار روپیہ نقد انعام  کی حقدار قرار پائی۔

اتوار دوپہر سے شروع ہوئے اس ٹورنامنٹ میں بھٹکل، مرڈیشور، منکی وغیرہ کے نوجوانوں پر مشتمل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ دلچسپ مقابلوں کے بعد پہلے سیمی فائنل میں فلیکسو نے اسٹرائیکنگ ویرئیرس کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کائیزو نے لیگل ایگل کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں داخلہ لیا۔ فائنل میں کافی سخت مقابلے کے باوجود جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کوئی گول نہیں بناسکی تو پینالٹی کارنر کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیا گیا جس میں فلیکسو نے جیت درج کی۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر اسٹرائیکینگ ورئیر کے عبدالمعید کو ٹرافی سے نوازا گیا تو وہیں گلی بوائز کے حمدان کو بیسٹ گول کیپر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

فائنل تقریب کی صدارت کرتے ہوئے نوائط کلب کے صدر مدثر ائیکیری نے بتایا کہ بنگلور میں مقیم بھٹکل اور اطراف کے نوجوانوں کو متحد رکھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت نوائط کلب سن 2016 سے کوشاں ہے اور گیٹ ٹوگیدر کی مناسبت سے مختلف پروگرامس منعقد کرتی رہی ہے، یہ ٹورنامنٹ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اسپورٹس کے ساتھ ساتھ قومی و ملی کاموں میں بھی آگے آنے کی نصیحت کی۔ اختتامی تقریب میں ساحل آن لائن کے مینیجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی بھی موجود تھے جنہوں نے نوائط کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں سمیت فائنل میچ میں داخل ہونے والی دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

نوائط کلب کے ایکزی کوٹیو ممبران ہود پلور، ربیع رکن الدین، مصعب عابدہ، ڈاکٹر دانش حاجی فقیہ، اسجد احمد، عفان گوائی اور عبد البدیع شاہ بندری وغیرہ اپنے صدر مدثر ائیکیری کے ساتھ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں پیش پیش نظر آئے۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ رہی کہ کھلاڑیوں نے بنگلور میں سرد موسم کے دوران ہورہی بارش کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پوری ڈسپلن کے ساتھ میچس کھیلا اور خوب لطف اٹھایا۔ میچس کو دیکھنے کے لئے بنگلور میں مقیم طلبہ اور دیگر نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی