ہندوستانی بحریہ الرٹ پر، تمل ناڈو میں سیکورٹی بڑھادی گئی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th August 2019, 11:12 AM | ملکی خبریں |

کوئمبٹور، کوچی،25/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لشکر طیبہ کے مبینہ چھ دہشت گردوں کے تمل ناڈو میں دراندازی کرنے کی خفیہ معلومات ملنے کے پیش نظر بحریہ نے سمندری علاقے میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے اور ہفتہ کو دوسرے دن بھی ریاست کے مختلف حصوں میں سخت نگرانی برتی جا رہی ہے۔ کیرالہ کے کوچی میں دفاعی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بھارتی بحریہ سمندر میں اور ساحلی علاقوں میں صورت حال پر گہری نظر بنائے ہوئے ہے۔ دہشت گرد تنظیم لشکر کے چھ دہشت گردوں کے سری لنکا سے سمندری راستے تمل ناڈو میں دراندازی کرنے اور وہاں سے باقی شہروں کی جانب رخ کرنے کی خبر کے بعد جمعہ کو ریاست میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس نے ہفتے کو کہا کہ شہر کی اہم سڑکوں اور کوئمبٹور شہر کو پڑوسی ریاستوں سے جوڑنے والے ہائی ویز پر گاڑیوں کی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے اور مسلح پولیس اہلکار چیکنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا اسی طرح سے ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹاب اور ہوائی اڈوں پر بھی جانچ بڑھا دی گئی ہے۔ تمل ناڈو کمانڈو فورس نے سیکورٹی کو لے کر لوگوں میں اعتماد کیلئے فلیگ مارچ بھی نکالا۔علاوہ ازیں عوام کو مزید احتیاط برتنے کی صلاح دی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بہار میں این آر سی معاملہ پر بی جے پی میں ہی اختلاف

بہار میں حزب اقتدار جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی جہاں ریاست میں قومی سٹیزن رجسٹر (این آر سی) کے مخالف ہیں وہیں نتیش حکومت کے محصولات اور اصلاحات اراضی اور بی جے پی لیڈر رام نارائن منڈل نے کہا کہ ...