نوجوت کور سدھوکی اہلیہ کا کیپٹن پرحملہ،اب عروسہ کے ساتھ وقت گزاریں 

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 11:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی24اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)پاکستانی جنرلسٹ عروسہ عالم کے معاملے میں پنجاب کے ڈپٹی سی ایم سکھجیندر سنگھ رندھاواکے بعد اب کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کورسدھونے کیپٹن امریندر سنگھ کے خلاف محاذکھول دیا ہے۔ نوجوت کور سدھو نے کہا ہے کہ کپتان کے دور حکومت میں پوسٹنگ پیسوں کے عوض کی جاتی تھی۔ امریندر سنگھ پوسٹنگ کے لیے پیسے لیتے تھے اور عروسہ کو تحائف دیتے تھے۔ کپتان کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کے اعلان پر نوجوت کور نے کہاہے کہ یہ کپتان صاحب کی عمر ہے پوجا کی۔باقی وقت انھیں عروسہ عالم کے ساتھ گزارنا چاہیے۔انھوں نے کہاہے کہ پنجاب میں کپتان کی نئی پارٹی سے کانگریس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیپٹن راج میں امتیازکے ساتھ کام کیا گیا۔ لیکن اب ہر علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوں گے۔نوجوت کور سدھو امرتسر کے ایک علاقے میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے آئی تھیں۔ یہاں انہوں نے امریندر سنگھ کو شدید نشانہ بنایا۔ نوجوت کور سدھو نے کہاہے کہ عروسہ کی اجازت کے بغیر پنجاب میں کوئی بھی شخص وزیر نہیں بنتا تھا۔ ایس ایچ او، ایس پی کی پوسٹنگ بھی عروسہ کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ نوجوت کور سدھونے یہاں تک کہاہے کہ عروسہ کیپٹن سرکار میں پنجاب پولیس کی ڈی جی پی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...