پیادہ اپنی اوقات بھول جائے توکچلا جاتا ہے: نوجوت سنگھ سدھو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th May 2019, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آخری دور کے انتخابی مہم میں تمام پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے لیکن تشہیرکے اس آخری پڑاؤ میں پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔کانگریس کے اسٹار پرچارک نوجوت سنگھ سدھو نے گلے میں خرابی کی شکایت کرتے ہوئے تشہیری مہم سے دوری اختیار کرلی ہے۔ باقی ریاستوں میں پارٹی کا اعلان کرنے کے بعد سدھو کل پنجاب میں راہل گاندھی کی ریلی سے دور رہے۔بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ سے ان کی ناراضگی اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ ہے۔پنجاب کی کانگریس انچارج آشاکماری نے عوامی طور پر یہ کہہ کر سدھو کی ناراضگی کو بڑھا دیا ہے کہ پنجاب میں تشہیرکے لئے سدھو کی ضرورت نہیں ہے۔حال ہی میں سدھو نے اشاروں میں اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر بلائے میں دربار صاحب اور ماتا رانی کے دربار کے علاوہ کہیں نہیں جاتا۔ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ گلے میں خرابی محض ایک بہانہ ہے، بلکہ سدھو کے انتخابی مہم سے دوری کی اصلی وجہ تو ان کی ناراضگی ہے۔اسی سلسلے میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ میں پرینکا جی کے ساتھ پنجاب جا رہا ہوں جو پرینکا، راہل جی اور اعلی کمان کہتا ہے میں وہی کرتا ہوں۔جو احمد پٹیل جی کے یہاں سے پروگرام بنتا ہے ویسا کرتا ہوں۔ساتھ انہوں نے یہ بھی کہاکہ شطرنج کی بساط بچھی ہو اور پیادہ اپنی اوقات بھول جائے تو کچلا جاتا ہے لہذا جو حکم ہوتا ہے وہ میں کر دیتا ہوں۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وہ کیپٹن سے ناراض نہیں ہیں۔کیوں ناراض ہوں گا؟ کوئی ٹی آر پی کے لئے ناراض کر دے تو الگ بات ہے۔ کیپٹن صاحب نے کہا ہے 13 سیٹیں جیتیں گے پنجاب میں متحد طاقت جیت کا سبب بنتی ہے۔منتشر طاقتیں زوال کا سبب بنتی ہیں۔ہمارا مقصد ایک ہی ہے راہل جی کو وزیر اعظم بنانے کا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔