نوجوت سدھو نے سونیا گاندھی کولکھا خط کابینہ میں نئے وزیر بنانے سمیت 13 نکاتی ایجنڈا کیاپیش

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2021, 12:00 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،18؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) پنجاب میں کانگریس کی مشکلات اب بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ اور پھر ڈرامائی انداز میں واپس آنے والے نوجوت سنگھ سدھو جنہوں نے اب ایک نیا مطالبہ پیش کیا ہے۔

سدھو نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ نوجوت سدھو نے سونیا گاندھی کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ انہوں نے کابینہ میں نئے وزراء بنانے سمیت 13 نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔سدھو دو دن پہلے ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے مل چکے ہیں۔ سدھو نے تب کہا تھا کہ تمام مسائل حل ہو چکے ہیں۔

سدھو نے پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے کچھ فیصلوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کانگریس کے صدر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ تاہم چنی اور دیگر رہنماؤں کے قائل کرنے پر انہوں نے اتفاق کیا۔ امریندر سنگھ کے ساتھ ان کے اختلافات کافی مشہور تھے۔

بعد ازاں پنجاب میں مقننہ پارٹی کا اجلاس بلایا گیا۔ امریندر نے قانون ساز پارٹی کے اجلاس سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔راہل گاندھی کے علاوہ سدھو نے پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے پنجاب کی اولین ترجیح سے متعلق کچھ مسائل اٹھائے ہیں۔ دوسری جانب سدھو کی مشیر اور سابق آئی پی ایس محمد مصطفیٰ کی اہلیہ رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ انہیں کیپٹن امریندر سنگھ کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ رضیہ سلطانہ پنجاب حکومت میں وزیر بھی ہیں۔سدھو نے خط میں لکھا کہ کانگریس پارٹی نے 2017 کے پنجاب اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی اور لوگوں کے معاشی اور جمہوری حقوق کو مضبوط بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

سدھو نے کہا کہ انہوں نے خود 55 اسمبلی سیٹوں پر انتخابی مہم چلائی تھی جن میں سے کانگریس نے 53 پر کامیابی حاصل کی۔ سدھو نے کہا کہ انہوں نے ایم ایل اے، پنجاب کابینہ میں وزیر اور اب پنجاب کانگریس کے صدر ہوتے ہوئے پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کو ترجیح دی ہے۔سدھو نے کہا کہ 17 سال تک سیاسی خدمت کرنے اور عوامی جذبات کو سمجھنے کے بعدوہ محسوس کر رہے ہیں کہ پنجاب کے احیاء کا یہ آخری موقع ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کا پنجاب کو دیا گیا 18 نکاتی ایجنڈا آج بھی اہم ہے۔پنجاب طویل عرصے سے ملک کی خوشحال ترین ریاست رہی ہے۔ لیکن پچھلے 25 سالوں میں مالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے پنجاب لاکھوں کروڑوں روپے کے قرضوں میں ڈوب گیا ہے۔ مرکز میں بی جے پی کے گزشتہ سات سالوں کے دوران جی ایس ٹی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے پنجاب کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آج ہم صرف پنجاب کا پرانا قرض اور اس کا سود واپس کرپارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...