گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے سدھو کو پاکستان کا دلال قرار دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2019, 10:58 AM | ملکی خبریں |

ولساڈ،18؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی)  گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے کرکٹر سے سیاستداں بنے کانگریس کے لیڈر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو پر حملہ کرتے ہوئے آج ان پر پاکستان کی دلالی کرنے کا الزام لگایا۔مسٹر روپانی نے بہار کی ایک انتخابی ریلی میں کل مسٹر سدھو کی طرف سے مسلم رائے دہندوں سے متحد ہوکر مودی حکومت کو ہٹانے کے لئے پولنگ کرنے کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ بیان کانگریس کی اقلیتوں کی نازبرداری اور فرقہ پرستانہ سیاست کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سدھو نے پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد اور اس سے پہلے پاکستان حامی بیان بھی د ےئے تھے ۔ وہ وہاں کے وزیراعظم عمران خان کی دوستی کے سبب پاکستان کی دلالی کرنے میں مصروف ہیں۔مزیدار بات یہ ہے کہ سدھو آج گجرات میں کانگریس کے حق میں تشہیر کررہے ہیں۔ احمد آباد ضلع کے دھولکہ میں ایک اجلاس میں انہوں نے وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا اور ان پر صرف بڑے صنعت کاروں کی مدد کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہاکہ بینکوں کا این پی اے مودی حکومت میں بڑھ کر 17لاکھ کروڑ روپے ہوچکا ہے جبکہ یہ سابقہ منموہن سنگھ حکومت کے وقت محض 2لاکھ کروڑ ہی تھا۔ مودی حکومت نے 25لاکھ سرکاری ملازمتیں خالی ہونے کے باوجود بھرتی نہیں کی جبکہ ہر گلی چوراہے پر بے روزگار نوجوان موبائل لیکر گھومتے پھر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...