نوی ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک، ایک زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2024, 11:51 AM | ملکی خبریں |

نوی ممبئی ، 31/اکتوبر (ایس او  نیوز /ایجنسی) نوی ممبئی کے اُلوے میں بدھ کی شام تین گیس سلنڈروں میں دھماکے کے باعث ایک جنرل اسٹور اور ایک رہائشی گھر میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔ اس آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق، مرنے والوں میں دکاندار رمیش کی اہلیہ منجو اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ دکاندار رمیش کو شدید زخمی حالت میں اپولو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اضافی پولیس کمشنر (ایس پی) نوی ممبئی نے واقعہ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں 30 اکتوبر کو تقریباً 8 بجے اطلاع ملی کہ ایک شخص کی رہائش اور کِرانہ اسٹور میں آگ لگ گئی ہے، اس کے بعد پولیس اور فائربریگیڈ دستہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کرانہ اسٹور میں تین گیس سلنڈروں کے پھٹ جانے سے دکان اور رہائش میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر دو بچوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

چیف فائر بریگیڈ افسر وجئے رانے نے بھی واقعہ کے سلسلے جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا۔ زخمی شخص کو مقامی لوگوں نے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ٹیم کے ذریعہ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ پہلی نظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ گیس سلنڈر میں دھماکہ کی وجہ سے آگ لگی، لیکن ابھی تک اس کا واضح طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ گھر اور جنرل اسٹور میں آگ کیسے لگی؟"

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید سردی: 37 سال بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے

پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بھاری برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ سرد ہواؤں کا دائرہ بڑھ گیا ہے اور دہلی-این سی آر میں سرد لہر چل رہی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پہاڑوں میں اگلے ایک سے دو دنوں تک برفباری کا سلسلہ اسی طرح ...

ووٹوں کا فیصد ایک ہی رات میں لاکھوں تک کیسے بڑھ سکتا ہے؟ کانگریس کا سوال

مہاراشٹرا کے پونے شہر کی کانگریس پارٹی نے بدھ کی صبح نوی پیٹھ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کے لیے بیلٹ پیپر پر ہی ہونا چاہیے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں شہریوں کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔ کانگریس نے ...

مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

قومی انسانی حقوق کمیشن نے مغربی بنگال کے کولکاتہ میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست کی پولیس سے تفصیلی اطلاعات کے لیے دو ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری بار خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں فتح حاصل کی ...

جھارکھنڈ اسمبلی میں 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ، ’مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے مختص

جھارکھنڈ کی چھٹی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن ریاستی حکومت نے ایک سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا، یہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ہے۔ پیش کردہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ محکمہ خواتین و ...

اے ڈی بی نے ہندوستانی معیشت کے لیے پیش گوئی کم کی، جی ڈی پی شرح ترقی میں کمی کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستانی معیشت کے لیے ایک دھچکا دیتے ہوئے موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے۔ اے ڈی بی نے ملک میں ذاتی سرمایہ کاری اور مکانات کی طلب میں کمی کو وجہ بتاتے ہوئے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی کو گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ مالی سال ...